خبر نامہ اسلامی مرکز— 199

1-جامعہ ملیہ اسلامیہ (نئی دہلی) میں یکم تا 9 اگست 2009 ایک بک فئر لگایا گیا۔ اِس میں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ اِس اسٹال پر کافی وزٹرس آئے۔ یہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو دعوتی لٹریچر دیاگیا۔

2-انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) نے 16ستمبر 2009 کو اپنے دفتر واقع بہادر شاہ ظفر مارگ میں اسلام اور ہندوازم کے موضوع پر ایک ڈائلاگ کا انتظام کیا۔ اسلام کی نمائندگی صدر اسلامی مرکز نے کی اور ہندوازم کی نمائندگی شری شری روی شنکر نے کی۔ یہ ڈائلاگ ویڈیو کانفرنسنگ کی صورت میں ہوا۔ صدر اسلامی مرکز ٹائمس آف انڈیا کے آفس(نئی دہلی) میں تھے، اور شری شری روی شنکر بنگلور سے بول رہے تھے۔ اس ڈائلاگ میں دونوں نے حسب ذیل موضوعات پر اپنے اپنے مذہب کی نمائندگی کی— جہاد اور کروک شیتر کی مہابھارت،خدا کا تصور،اسلام اور ہندوازم میں اور ڈیلی لائف کے لیے اسلام اور ہندو ازم کی تعلیمات، وغیرہ۔ اخبار کے اسٹاف نے اِس ڈائلاگ کا ریکارڈ تیار کیا۔ وہ ٹائمس آف انڈیا کے ایک خصوصی شمارہ (The Crest Edition 26 Sep-2 Oct, 2009, p. 31) میں شائع کیا جائے گا۔ ڈائلاگ کے بعد اسٹاف کے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔

3-سرودھرم سنسد (نئی دہلی) کی طرف سے 17 ستمبر 2009 کو سری فورٹ آڈی ٹوریم (نئی دہلی)میں ایک آل انڈیا کانفرنس ہوئی۔ یہ کانفرنس عالمی امن کے موضوع پر تھی۔ اِس میں تقریباً 3 ہزار اعلیٰ تعلیم یافتہ غیرمسلم حضرات موجود تھے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اپنی ٹیم کے 12 افراد کے ساتھ اس میں شرکت کی اور موضوع پر ایک تقریر کی۔ سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو دعوتی لٹریچر اور قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔

4-رمضان 1430 ہجری کے آخری جمعہ (18 ستمبر 2009) کو الرسالہ مشن سے وابستہ افراد نے دہلی اوراطراف کی مسجدوں کے علاوہ یوپی، بہار اور دیگر صوبوں میں رمضان کے موضوع پر اردو میں چھپے ہوئے بروشر تقسیم کئے۔ رمضان کے مہینے میں سی پی ایس کی طرف سے مختلف مساجدمیں “تذکیر القرآن‘‘ پہنچایا گیا۔ خاص طور پر پٹنہ اور پھلواری شریف (بہار) کی تقریباً 100 مساجد میں وہاں کے ساتھیوں نے تذکیر القرآن پہنچایا۔

5-شری ستیہ سائی سیوا سمیتی کی طرف سے 19 ستمبر 2009 کو “روزہ اور عید الفطر‘‘ کے موضوع پر نوئیڈا کے سائی سنٹر (سیکٹر 21) میں ایک پروگرام ہوا۔ صدر اسلامی مرکز کو اس میں چیف گیسٹ کے طورپر بلایا گیا تھا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے سی پی ایس کی ٹیم کے افراد کے ساتھ اس پر وگرام میں شرکت کی اور روزہ و عید الفطر کے متعلق تعارفی انداز میں اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ افطار کے بعد سائی سنٹر کے آشرم میں مغرب کی نماز با جماعت ادا کی گئی۔ یہاں افطار میں کچھ مقامی مسلمان بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ مسلم افراد نے یہاں سے اردو لٹریچر اور تذکیر القرآن کے نسخے حاصل کیے۔سائی سیوا سمیتی کے ذمے داروں نے بڑے پیمانے پر قرآن کا انگریزی ترجمہ خرید کر اپنی لکھنؤ برانچ کو بھیجا ہے۔

6-سائی انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 23 ستمبر 2009 کو حسب ذیل موضوع پر ایک پروگرام ہوا:

Basic Human Values in Islam

اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بنیادی اقدارِ انسانی کے موضوع پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ اِس موقع پر انڈیا کے مختلف مقامات کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہندو پرنسپل موجود تھے۔ سی پی ایس کی طرف سے اُن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔ پروگرام کے بعد ایک پرنسپل نے کھڑے ہو کر اِس ترجمہ قرآن کے لیے سی پی ایس کا شکریہ اداکیا۔ جنرل چھبر نے پرنسپل حضرات سے پرجوش طورپر کہا کہ —اِس کو پڑھیے اور دوسروں تک پھیلائیے۔

7-بحرین کے ایگزی بیشن سنٹر (مناما) میں 30 ستمبر تا 9 اکتوبر 2009 ایک انٹرنیشنل بک فئر لگایا گیا۔ اِس بک فئر کوبحرین کے اخبار الایّام نے اسپانسر کیا تھا۔ یہاں گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ اِس موقع پر بڑے پیمانے پر لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیاگیا۔ میڈیا نے اس کو نمایاں طورپر کور (cover)کیا۔

8-سی پی ایس کی طرف سے بڑے پیمانے پر غیر مسلم حضرات تک قرآن کے انگریزی ترجمہ پہنچانے کا کام جاری ہے۔ ہمارے ساتھی مختلف مذاہب کے نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں اور دیگر عالمی شخصیات سے رابطہ کرکے انھیں قرآن پہنچارہے ہیں۔ مثلاً یکم اکتوبر 2009 کوانڈیا کے مشہور سائنٹسٹ ڈاکٹر سوامی ناتھن کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔ اِسی طرح نیوجرسی (امریکا) کی خاتون ایسٹرڈ (Astrid Thoening) کو ان کے سو سالہ یومِ پیدائش کے موقع پر بذریعہ ڈاک انگریزی قرآن کا ایک نسخہ روانہ کیاگیا۔

9-نئی دہلی کے تھنکرس فورم (Thinkers' Forum on Peace and Non-Violence) کی طرف سے یکم اکتوبر 2009 کو ایک سیمنار ہوا۔ یہ سیمنار یو این ڈی پی بلڈنگ (لودھی اسٹیٹ، نئی دہلی) کے یو این کانفرنس ہال میں کیاگیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ سیمنار کا موضوع یہ تھا:

Challenges to Peace and Coexistence: The Option of Non-violence

انگریزی زبان میں صدر اسلامی مرکز کی آدھ گھنٹے کی تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اِس موقع پر سی پی ایس انٹرنیشنل (نئی دہلی) کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا گیا۔ حاضرین میں ہندو اور مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ موجودتھے۔ انھوں نے شکریہ کے ساتھ قرآن کے نسخے حاصل کیے۔ کئی لوگوں نے قرآن کی تین تین کاپیاں لیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نسخے ہم اپنے ساتھیوں کو دیں گے۔

10-انڈین بدھسٹ سوسائٹی (ISBS) کی طرف سے کشمیر یونی ورسٹی میں 5-7 اکتوبر 2009 کو ایک کانفرنس ہوئی۔ یہ کانفرنس امن کے موضوع پر تھی۔ اِس موقع پر کشمیر کے حلقہ الرسالہ سے وابستہ افراد نے بڑے پیمانے پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیا۔

11-جامعہ کمیونٹی سنٹر (نئی دہلی) میں 9 اکتوبر 2009 کی شام کو نکاح کی ایک تقریب تھی۔ اس کی دعوت پر صدراسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ یہاں سی پی ایس کی طرف سے حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر دیاگیا۔

12-کرزن روڈ(نئی دہلی) پر واقع مسجد کستوربا گاندھی مارگ کے احاطے میں 10 اکتوبر 2009 کو ایک تعزیتی پروگرام ہوا۔ یہ پروگرام مولانا جمیل احمد الیاسی (وفات 18 اگست 2009) کے بارے میں تھا۔ اِس پروگرام میں دہلی اور اطراف کے ائمہ مساجد کے علاوہ مختلف مذاہب کے مذہبی اور سیاسی رہنما موجود تھے۔ سی پی ایس کے کچھ افراد نے اِس پروگرام میں شرکت کی اورحاضرین کو مطالعے کے لیے حسب ذیل لٹریچر دیاگیا —انگریزی ترجمہ قرآن، پوتر قرآن (ہندی)، آخرت کا سفر، مقصد حیات، اپنی تعمیر آپ، مسلمان کی اصل حیثیت، با اصول زندگی، ستیہ کی کھوج، ریلٹی آف لائف۔ اِس موقع پر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کو بھی قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔

13-انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (نئی دہلی) میں 10 اکتوبر 2009 کو ایک فنکشن ہوا۔ یہ فنکشن ویب وار تا (webvarta) کے افتتاح کے طورپر کیاگیا جو ایک آن لائن نیوز ایجنسی ہے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور ایک مختصر تقریر کی۔ سی پی ایس کے ممبروں نے اِس موقع پر حاضرین کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور اسلامی لٹریچر مطالعے کے لیے دیا۔

14-شری مدھیہ بھارت ہندی سمیتی گراؤنڈ (اندور) میں 12-20 ستمبر 2009 ایک بک فئر لگایا گیا۔ اِس موقع پر گڈ ورڈ بکس (نئی دہلی) نے اپنابک اسٹال لگایا۔ اسٹال پر بڑی تعداد میں وزٹرس (visitors)آئے۔ یہاں آنے والے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی پمفلٹ اور بروشر دیاگیا۔

15-فرینکفرٹ (جرمنی) میں 14-18 اکتوبر 2009 کے درمیان ایک انٹرنیشنل بک فئر لگایا گیا۔ اِس موقع پر گڈورڈ بکس (نئی دہلی) نے بھی اپنا اسٹال لگایا۔ یہاں دنیا بھر سے پبلشنگ ٹریڈ (publishing trade) سے وابستہ لوگ آئے ہوئے تھے۔ بک فئر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ دیاگیا۔ لوگوں نے بہت شوق سے اس کو لیا۔ ایک صاحب کو قرآن کا نسخہ دیاگیا تو انھوں نے کہا:

I love to read the Quran, as it is so much in the news.

16-سی پی ایس کے کچھ افراد 20 اکتوبر 2009 کو نئی دہلی کے نہروپلینٹیریم (Nehru Planetarium) گئے۔ یہاں انھوں نے لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ اور دعوتی لٹریچر دیا۔

17 - مرکز الدوحۃ الدولی لحوار الادیان (Doha International Center for Interfaith Dialogue) کی طرف سے 20-21 اکتوبر 2009 کو دوحہ (قطر) میں التضامن الإنسانی (Human Solidarity) کے موضوع پر ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اِس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اِس کانفرنس میں شرکت کی۔ اِس سفر کی تفصیل ان شاء اللہ سفر نامے کے تحت الرسالہ میں شائع کردی جائے گی۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom