نفرت اور شکایت

یہ چند بالکل سادہ قسم کی مثالیں ہیں۔ اِس طرح کی بے شمار باتیں جدید سائنسی دریافتوں کے ذریعے ہمارے علم میں آئی ہیں۔ اِس طرح تاریخ میں پہلی بار اہلِ ایمان کے لیے یہ عظیم موقع کھُلا کہ وہ فطرت کے انعامات کو زیادہ اعلیٰ درجے پر جانیں اور مُنعمکا اعتراف زیادہ گہرائی کے ساتھ کرسکیں۔ یہ گویا اہلِ ایمان کے لیے عظیم شکر کا ایک موقع تھا، مگر عین اُسی وقت شیطانی اغوا نے اُن کے ذہن کو منفی سوچ کی طرف موڑ دیا۔ ساری مسلم دنیا شکایت اور نفرت اور تشدد کے جذبات کا شکار ہو گئی۔ اس کانتیجہ یہ ہوا کہ لوگ اعلیٰ شکر اور اعلیٰ معرفت کے تجربے سے عملاً محروم ہوکر رہ گئے۔

یہ بلاشبہہ شیطانی اغوا کا بہت بڑا واقعہ تھا، اِس لیے اس کو حدیث میں دجّالی کہا گیا ہے۔ یہ دجّالی کس طرح ممکن ہوئی۔ وہ اِس طرح ممکن ہوئی کہ عین اُس زمانے میں جب کہ سائنس نے آیاتِ الٰہی (divine signs) کو کھولا تھا، اُسی زمانے میں غیر مسلم قوموں نے جدید طاقتوں سے مسلح ہوکر مسلمانوں کو ہر شعبے میں مغلوب کرلیا۔ تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی، ہر میدان میں مسلمان غیرمسلموں سے پچھڑگئے۔ مسلمانوں کا یہ پچھڑا پن ان کی اپنی کوتاہی کے نتیجے میں تھا، لیکن دجّال نے جدید میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو بتایا کہ یہ دوسری قوموں کی سازش اور ظلم کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اِس دجّالی وسوسے کے نتیجے میں مسلمان ساری دنیا میں غیر مسلم قوموں کے خلاف نفرت اور تشد د میں مبتلا ہوگئے۔ وہ جدید مواقع کا مثبت استعمال نہ کرسکے، نہ دعوت کے اعتبار سے اور نہ معرفت کے اعتبار سے۔نفرت اور شکایت کا یہ ذہن بلا شبہہ دجالیت کے ذریعے پیدا ہوا۔ کیوں کہ یہ قومیں ہمارے لیے مدعو کا درجہ رکھتی تھیں، اور مدعو سے نفرت کرنا اسلام میں حرام ہے۔ دجال نے اِس فعلِ حرام کو مزین کرکے اُس کو مسلمانوں کے لیے بظاہر عین اسلام بنا دیا۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom