تاریخ کا عظیم واقعہ

یاجوج اور ماجوج کے ذریعے جو واقعہ پیش آئے گا، وہ اپنے نتیجے کے اعتبار سے تاریخ کا بہت بڑا واقعہ ہوگا۔ اِس انقلاب کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ فطرت (nature) بڑے پیمانے پر پرستش کے بجائے تسخیر کا موضوع بنے گی۔ اِس کے نتیجے میں زمین اپنے خزانے اُگل دے گی۔ اس کے نتیجے میں وہ واقعہ پیش آئے گا جس کو حدیث میں اِن الفاظ میں بیان کیا گیا ہے: لاتدّخر الأرض من نباتھا شیئاً إلاّ أخرجتْہ (ابن ماجہ، کتاب الفتن) یعنی زمین اپنے اندر کی تمام پیداوار باہر نکال دے گی، وہ اُس میں سے کچھ بھی نہ چھوڑے گی۔

فطرت کے اندر چھپے ہوئے مادّی رازوں کو دریافت کرنے کا یہ عمل مغربی سائنس دانوں کے ذریعے پیش آئے گا۔ یہ سائنس داں مکمل طورپر سیکولر سائنس داں ہوں گے۔ مذہب کے معاملے میں وہ پوری طرح غیر جانب دار (indifferent) ہوں گے۔ مذہب کے معاملے میں ان کا رویہ نہ مثبت رویہ ہوگا اور نہ منفی رویہ۔ تاہم فلاسفہ اور مفکرین ان کی تحقیقات کو اپنے اپنے مقصد کے لیے استعمال کریں گے۔ اِس طرح اُن کے دو گروہ بن جائیں گے— سیکولر مفکرین اور مذہبی مفکرین۔ دورِسائنس کے ظہورکے بعد دنیا میں جو مفاسد پیداہوئے، وہ خود سائنس کا نتیجہ نہ تھے، بلکہ وہ تمام تر الحاد (atheism) کا نتیجہ تھے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom