دیباچہ
مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کی اسٹوڈنٹس یونین کی طرف سے ستمبر1958ء میں اسلامی تقریروں کا ایک ہفتہ منایا گیا جس میں مختلف علماء اور مفکرین نے اسلام کے مختلف پہلوؤں پر تقریریں کیں ۔ اس سلسلہ کا عنوان تھا — سلسلۂ تقاریر اسلام :
Series of Lectures on Islam
اس موقع پر راقم الحروف نے 6 ستمبر 1958ء کو یونیورسٹی کے یونین ہال میں ایک تقریر کی۔ یہ تقریر بعد کو اردو میں ’’حقیقت کی تلاش ‘‘ اور عربی میں ’’الفحص عن الحق ‘‘ کے نام سے شائع ہوئی۔ زیر نظر کتاب اسی تقریر کا نظر ثانی کیا ہوا ایڈیشن ہے ۔
مکتبہ الرسالہ کی طرف سے جو کتابیں شائع ہوئی ہیں ، ان میں سے کچھ علمی اسلوب میں ہیں اور کچھ سادہ اسلوب میں ۔ زیر نظر کتاب سادہ اسلوب والی کتابوں کی فہرست میں ایک اضافہ ہے ۔ اس کو اسلام کے عمومی تعارف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
وحید الدین
5دسمبر 1983ء