اور ہمارے عوامی رہنما !

بیر گنج ، نیپال کا ایک قصبہ ہے، جو ریاست کی مشرقی سرحد پر واقع ہے ۔ نیپال کے مہاراجہ اور مہارانی یہاں حفاظتی عملہ یا افسروں کے غول کے بغیر تنہا گھومتے رہے ۔ ان کی سواری ایک معمولی سائیکل رکشا تھا ۔ غریب رکشے والا دن بھر کا تھکا ہوا اپنی معمولی کمائی پر افسر دہ چلا جا رہا تھا کہ ایک جوڑے نے اس کو روکا، جو سڑک کے کنارے پیدل چل رہا تھا اور اس پر سوا ر ہو گئے ۔

دونوں سواروں نے شہر کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور رکشے والا ان ’’سیاحوں ‘‘ کو خوشی خوشی قصبہ کی سیر کراتا رہا ۔ اور مختلف مقامات کے بارے میں ان کو بتاتا رہا ۔ آدھ گھنٹہ کی سواری کے بعد دونوں مسافر رکشے سے اتر گئے ۔ رکشے والے کو اس وقت سخت حیرانی ہوئی جب اس نے دیکھا کہ دونوں مسافروں نے اسکو کرایہ کے طور پر دو ہزار روپے دیے ہیں ۔ مہاراجہ نیپال کے لیے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا۔ وہ اکثر اسی طرح بھیس بدل کر ریاست کے مختلف مقامات پر جاتے ہیں تاکہ غریب عوام کے مسائل کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں ۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion