غلطی میری ہے

1954ء میں جب کہ میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں انجینئرنگ کا طالب علم تھا، ایک واقعہ پیش آیا جو کہ اب تک مجھے یاد ہے ۔ میرے استاد ڈاکٹر پران ناتھ نے لاپلاس ٹرانسفارم کو پڑھانا شروع کیا تو انھوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک دلچسپ کہانی ہے، جو ہمارے موجودہ پرنسپل سے متعلق ہے ۔ یہ پروفیسر ایم ۔ سین ۔ گپتا تھے جو اس وقت ہندو یونیورسٹی کے انجینئرنگ کالج کے پرنسپل تھے اور اب ریٹائر ہو چکے ہیں ۔

پروفیسر گپتا مزید تعلیم کے لیے گلاسکو یونیورسٹی گئے تھے اور وہاں سے انھوں نے ٹاپ کیا تھا۔ گلاسکو کا پروفیسر ایک روز بلیک بورڈ پر ایک الیکٹریکل پرابلم کو حل کر رہا تھا۔ اس درمیان میںDifferential Equation کا ایک سوال آگیا ۔ گلاسکو پروفیسر نے اس کو عام طریقے سے حل کیا، جس میں کافی وقت لگا اور سارا بلیک بورڈ بھر گیا۔

پروفیسر گپتا نے اس موقع پر اپنے پروفیسر سے کہا:میرا خیا ل ہے کہ یہاں لا پلاس ٹرانسفارم کو اپلائی کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے یہ سوال بہت مختصر طریقہ سے حل ہو جائے گا ۔ پروفیسر نے اس تجویز پر عمل کیا تو صرف دو لائنوں میں سوال حل ہو گیا ۔ اگرچہ دونوں طریقوں کا آخری جواب ایک ہی تھا ۔ مگر پروفیسر نے کہا:جب مختصر طریقہ ہمارے پاس موجود ہے تو لمبے طریقے کو اختیار کرنا ہی سرے سے غلط ہے ۔ اس نے بلیک بورڈ پر اپنے حل کو مٹا دیا اور پروفیسر گپتا کے طریقہ کو لکھتے ہوئے کہا  —یہی واحد طریقہ ہے:

This is the only method

 اس قسم کا ایک اور واقعہ 1964ء کا ہے ۔ حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے امریکی حکومت کے ایجوکیشن ڈویژن کے تعاون سے ’’سمر اسکول فارٹیچرس ‘‘ کا ایک پروگرام شروع کیا۔ ہندستانی شخصیتوں کے علاوہ تین امریکی پروفیسر آئے تھے، اس وقت میں چندولی پالی ٹیکنیک میں سینئر لکچر ر تھا اور اسی حیثیت سے چنڈی گڑھ کے اسکول میں شرکت کی تھی ۔ یہ پہلا کورس تھا جو 15 جون سے 24 جولائی 1964ء تک ہوا۔

امریکی پروفیسر میچل نے ایک روز کلاس میں سوال کیا — تخلیقی لوگ کون ہوتے ہیں:

Who are Creatives

 مختلف لوگوں نے مختلف نام لیے ۔ ایک شخص نے کہا پوئیٹ (شاعر ) پروفیسر نے کہا ، کیا (What)۔ پروفیسر میچل کی سمجھ میں نہیں آیا ۔ وہ بار بار واٹ کہتے رہے اور ہمارے ساتھی بار بار ’’پوئیٹ‘‘ دہراتے رہے ۔ بالآخر انھوں نے اس کی اسپلنگ بتائی:پی او ای ٹی۔ اب پروفیسر میچل سمجھ گئے کہ ہمارے ساتھی کی مراد شاعر سے ہے ۔ مگر ہندستانی اور امریکی تلفظ کے فرق کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں پاتے تھے ۔ کیونکہ ہندستانی تلفظ اس لفظ کا پوئیٹ ہے ۔ جبکہ امریکی تلفظ میں اس کو پائیٹ کہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا

You are right, I am wrong because I am in your country.

آپ صحیح ہیں ۔ میں ہی غلطی پر ہوں ۔ کیونکہ میں اس وقت آپ کے ملک میں ہوں۔

عبد المحیط خاں (پیدائش 1932ء) پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹکنک، فیض آباد

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion