میں نے جواب میں لکھا کہ آپ خود جیسے مناسب سمجھیں اس کے مطابق تبصرہ کریں، میں بہرحال اپنے خیالات کے بارے میں آپ کا تبصرہ معلوم کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد حسب ذیل خط موصول ہوا :

چتر پور 7 اگست 1962 ء

چتر پور 7 اگست 1962 ء

برادر مکرم        سلام مسنون

1۔  آپ کی تحریر ملی پر ابھی پڑھی نہیں ہے،

2۔ اطلاع یہ ملی ہے کہ آپ یہ تحریر شائع کرنے کے لیے بیتاب ہیں کیا یہ صحیح ہے؟

3۔ اس صورت میں میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اعظم گڑھ چلے آئیں، اور پھر ہمارے آپ کے درمیان مراسلت ہو، ہو سکتا ہے آپ پر اپنی تعبیر کی غلطی واضح ہو جائے، جس آدمی کو اطمینان نہ رہے جماعتی فکر پر تو اس کے لیے اچھی راہ یہ ہے کہ اس سے خاموشی کے ساتھ الگ ہو جائے اور اپنے پسندیدہ طریق پر دین کا کام کرے۔ رہی یہ صورت کہ وہ اس کی اشاعت کے لیے قلم سنبھالے، قلم کو تیر و نشتر بنائے اور میثاق نکالے، یہ راہ اچھی راہ نہیں ہے۔ اور میں مخلصانہ مشورہ آپ کو دیتا ہوں کہ یہ راہ آپ ہرگز اختیار نہ کریں۔ اس کا کل نقصان آپ کو پہنچے گا۔ رہے وہ لوگ جو آپ کے عقیدہ کے مطابق صمّ ٌبکم ٌعمیٌ ہو چکے ہیں۔ وہ اپنی راہ پر چلتے رہیں گے، اِنَّكَ لَا تَهْدِيْ مَنْ اَحْبَبْت (28:56)۔ اگرچہ میری بتائی ہوئی راہ بہت مشکل ہے، مشکل اس وجہ سے ہے کہ آپ کا نفس آپ کو سوتے جاگتے ہر آن اکساتا ہو گا، آپ سے کہتا ہو گا کہ امر بالمعروف واجب ہے، حق بات کا اعلان و اظہار و اشاعت ضروری ہے، اگر تم ایسا نہ کرو گے، اگر تم باطل کا لباس پہننے والوں کو ننگا نہ کرو گے تو کتمان حق اور خیانت کے مجرم ہو گے اور پھر آپ کا نفس آپ کو پورے زور سے آخرت یاد دلاتا ہو گا کہ اس دن تو اپنے اس جرم کتمان حق پر خدا کے حضور کیوں کر اور کن الفاظ میں عذر خواہی کرے گا، آہ ، آہ !— اس وجہ سے میری بتائی ہوئی راہ مشکل ہے۔ پر آپ یہی راہ اختیار کیجیے، لیکن اگر یہ آپ کے لیے بالکل قابل قبول نہیں تو پھر یہ سب سے آپ تبصرے کیوں لکھوا رہے ہیں، اس صورت میں تو تحریر شائع ہونے کے بعد ہی تبصرے موزوں رہیں گے۔

مجھے آپ کے جواب کا شدت سے انتظار رہے گا۔

والسلام   جلیل احسن

™™™™

پس نوشت:مکرر عرض ہے کہ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا، بتائیے کیا یہ اطلاع صحیح ہے؟ نیز یہ کہ میرے مشورے پر غور کیجیے اور بتائیے کہ آپ کیا کرنے جا رہے ہیں، اگر دوسری راہ پر کاربند ہونا چاہیں تو آپ اپنے قلب کو گندا ہونے سے بچا نہ سکیں گے۔ اور پھر آملنے کی راہیں بند ہو جائیں گی یہ راہ کھلی رہنی چاہیے!

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion