ایک مثال

سچے انسان کو لوگوں کے درمیان کس طرح رہنا چاہیے ، اس کی بہترین میکینیکل مثال شاک ابزار بر (Shock absorber)کی ہے ۔ شاک ابزار بر کے لفظی معنی ہیں جھٹکے کو سہنے والا یہ ایک آلہ ہے جو کہ موٹر گاڑیوں میں لگا یا جاتا ہے اور ایکسل اور باڈی کے درمیان ایک قسم کے گدے کا کام کرتا ہے ۔ وہ سڑک کی سطح کے تموج سے پیش آنے والے جھٹکوں کو باڈی تک پہنچنے سے روکتا ہے:

A device which on a automobile, acts as a cushion between the axles and the body and reduces the shocks on the body produced by undulations of the road surface (IX/159).

اگر ایک ٹریکٹر پر 50 کیلو میٹر کا سفر کریں تو آپ اپنی منزل پر اس طرح پہنچیں گے کہ آپ تھکے ہوئے ہوں گے۔ اس کے بر عکس، جب آپ ایک اچھی موٹر کار پر 50 کیلو میٹر کا سفر کریں تو آپ منزل پر اس طرح اترتے ہیں کہ آپ بالکل تازہ دم ہوتے ہیں۔

دونوں گاڑیوں میں اس فرق کا سبب کیا ہے ۔ اس کا سبب شاک ابزار بر ہے۔ کار جب چلتی ہے تو زیادہ تر اس کا پہیہ نیچے اوپر ہوتا ہے ، باڈی نیچے اوپر نہیں ہوتی۔ اس کے برعکس، جب ٹریکٹر چلتا ہے تو اس کا پہیہ اور باڈی دونوں نیچے اوپر ہوتے رہتے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں، کار اس گاڑی کا نام ہے کہ جو جھٹکا گاڑی کو لگا وہ گاڑی تک رہ گیا، وہ مسافر تک نہیں پہنچا ۔ اس کے بر عکس ٹریکٹر اس گاڑی کا نام ہے کہ جو جھٹکا گاڑی کو لگا وہ گاڑی تک نہیں رُکا ، بلکہ وہ مسافر تک پہنچ گیا۔

سچا انسان دنیا میں کار کی طرح جیتا ہے ، اور جھوٹا انسان ٹریکٹر کی طرح۔ سچے انسان کے سینے میں ایک ’’شاک ایبزار بر‘‘ ہوتا ہے جو تمام جھٹکوں اور صدموں کو اند رہی اندر سہتا رہتا ہے۔ اس کے بر عکس، جھوٹے انسان کے اندر ’’شا ک ابزار بر‘‘ نہیں ہوتا۔ وہ ہر جھٹکے کو دوسروں تک پہنچاتا رہتا ہے۔ اچھا سماج بنانا ہے تو سچے انسان بنائیے۔ کیوں کہ یہ دراصل جھوٹے انسان ہی ہیں جو سماج کو بگاڑ اور فساد سے بھر دیتے ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion