وقت کی ضرورت

آج کی سخت ترین ضرورت یہ ہے کہ ملک میں فیبین سوسائٹی کے طرز کی تحریکیں اٹھائی جائیں ، کمیونٹی کی سطح پر بھی اور قومی اور ملکی سطح پر بھی ۔ حقیقت یہ ہے کہ آزادی کے فوراً بعد مہاتما گاندھی نے اسی قسم کی ایک جماعت کا نقشہ پیش کیا تھا اور اس کا نام انھوں نے جن کانگرس رکھا تھا۔ گاندھی جی کا کہنا یہ تھا کہ سیاسی آزادی مل جانے کے بعد اب ہمارے سامنے ملک کی تعمیر کا زیادہ بڑا کام ہے ۔ اس لیے ہمیں ایک غیر سیاسی جماعت کی ضرورت ہے ۔ اس جماعت کا کام عوام کی ذہنی تربیت ہو گا اور وہ انتخابی سیاست سے الگ رہ کر خالص تعمیری اندا ز میں کام کرے گی۔ ’’جن کانگرس‘‘ کی کامیابی کے لیے ضروری تھا کہ کانگریس کے بڑے بڑے لیڈر عہدہ اور اقتدار کا راستہ چھوڑ کر خاموش عمل پر اپنے آپ کو راضی کریں اور پوری توجہ کے ساتھ اس میں لگ جائیں۔ مگر کوئی لیڈر اس سیاسی قربانی کے لیے تیار نہیں ہوا ۔ اور گاندھی جی کی موت کے ساتھ اس کا بھی خاتمہ ہو گیا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion