خبرنامہ اسلامی مرکز  286

  • دوحہ انٹرنیشنل بک فیئر (8 تا 17 مئی 2025)قطر کی راجدھانی دوحہ میں منعقد ہوا۔اس میں گڈورڈ بکس نے شرکت کی۔ادارے کی جانب سے مولانا محمد یعقوب عمری اور مولانا سید اقبال احمد عمری نے اسٹال کا انتظام سنبھالا، جب کہ قطر میں مقیم مولانا عبدالباسط عمری مقامی طور پر شریک ہوئے۔میلے میں آنے والے زائرین اور مختلف این جی او کے نمائندوں کو قرآنِ کریم کے تراجم اور دینی لٹریچر مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا، جسے سب نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔یہ سفر نہایت مفید، امید افزا، اور نتیجہ خیز ثابت ہوا۔
  • 79ویں یومِ آزادی (15 اگست 2025) کے موقع پر نیشنل میڈیکل کالج، سہارنپور میں ایک پروگرام منعقد ہوا، جس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم خاں نے کی۔اس میں ضلع کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر اسلم نے روحانیت، اخوت، اور اچھی قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔آخر میں مولانا وحیدالدین خاں کی کتابیں مہمانوں کو پیش کی گئیں اور ڈاکٹر اسلم نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
  • 18اگست کو CPS انٹرنیشنل، دہلی کا ایک وفد ادارہ تحقیق و تصنیفِ اسلامی، علیگڑھ کے دورے پر گیا، جہاں ادارے کے ذمہ داران اور ریسرچ اسکالرس کے ساتھ ایک علمی نشست میں فکری تبادلۂ خیال ہوا۔وفد میں مولانا سید اقبال احمد عمری، مولانا محمد یعقوب عمری، مسٹر وکرانت ڈاگر اور مسٹر بلال شفیع شامل تھے۔اجلاس میں دورِ حاضر میں حکمت، اجتہاد، اور اتحادِ امت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔اس پروگرام میں ریسرچ اسکالرس کے علاوہ، ادارہ کے جوائنٹ سکریٹری انجینئر آفتاب حسن، مولانا کمال اختر قاسمی(رفیقِ ادارہ)،وغیرہ شامل ہوئے۔  مولانا نعمان بدر فلاحی(رفیقِ ادارہ)کے اختتامی کلمات پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔
  • جامعہ ہمدرد، دہلی کے ایم اے اسلامیات کےطلبا نے سی پی ایس انٹرنیشنل نئی دہلی کے تحت چند ہفتوں پر مشتمل ایک انٹرن شپ پروگرام مکمل کیا،جس کا اختتام 19 ستمبر 2025 کو سی پی ایس انٹرنیشنل، نئی دہلی میں ہوا۔اس پروگرام میں طلبہ کو یہ رہنمائی کی گئی کہ موجودہ دور میں اسلام پر عمل کرنے کے معاملے میں ہم کہاں غلطی کررہے ہیں،اور اس کو دوسروں کے سامنے پیش کرنے کا طریقہ کیا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد انھوں نے مختلف موضوعات پر پریزنٹیشنز پیش کیے، جن میں خواتین اور اسلام، معرفت، اسلام اور امن، اور خدا رخی زندگی سمیت دیگر موضوعات شامل تھے۔
  • 30ستمبر 2025 کو سی پی ایس انٹرنیشنل دہلی کی ٹیم کو ودیاجیوتی انسٹی ٹیوٹ آف ریلیجس اسٹڈیز نئی دہلی نے مدعو کیا۔ مسٹر رجت ملہوترااور مولانا فرہاد احمد، وغیرہ نے شرکت کی۔ ان کے سامنےدرج ذیل موضوعات پر خطابات پیش کیے گئےقرآن، مولانا وحیدالدین خاں کی تعلیمات برائے پُرامن دنیا، اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کے لیے ایک بہترین نمونہ۔یہ خطابات مذہبی مطالعات کے طلبہ کے سامنے دیے گئے تھے۔ لکچر کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ آخر میں طلبا کو انگریزی ترجمہ قرآن اور مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

 We sincerely thank you for providing us with the Paighambar-e-Inquilab books, which were instrumental in the success of our recent Seerat Quiz Competition. By the grace of Allah and with your valuable support, the program attracted over 400 participants. It proved to be an incredibly inspiring and educational experience for everyone involved. We are receiving overwhelmingly positive feedback from both participants and attendees. What was truly uplifting was that even those who usually don't engage with Seerah literature were motivated to read the book because of the quiz format. Participants came not only from Rampur but also from places like Moradabad, Khatoli, and Hapur. In fact, my own relatives from various cities now want to organize similar events in their own towns. People are already expressing their hope for this event to become an yearly tradition, Alhamdulillah. Looking ahead, we are planning two more impactful programs, inshaAllah: one based on the book Raaz-e-Hayat and another major initiative on Mazhab aur Jadeed Challenge. These upcoming efforts will have an even wider reach and more ambitious goals, in-sha-Allah. We humbly ask CPS to continue supporting us in these future endeavors as well. Your help plays a vital role in spreading beneficial knowledge and creating interest in meaningful reading among our youth. Warm regards, (Anas Nadeem, Al-Khidmat Foundation, Rampur)

  • نئی کتابیں:مولانا وحید الدیں خاں صاحب کے مضامین پر مشتمل دو نئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں

 (1) حکمت اختلاف ، ضرورت، اہمیت اور دائرۂ کار

(2) وطن سے محبت، اسلامی فکر کی روشنی میں (اس کتاب کا ترجمہ انگریزی میں بھی شائع ہو چکا ہے)

The Spirit of Patriotism: Love for Country that Embraces All Identities

  • اس کے علاوہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کی کچھ کتابوں کےترجمے انگریزی میں ہوچکے ہیں :

(1)دینِ انسانیت (The Religion of Humanity)

  (2نشری تقریریں  (Message on Air)

(3)کتابِ زندگی  (The Book of Life )

(4تعمیر حیات   (Building Life)

 (5)تعبیر کی غلطی  (The Error of Political Islam

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion