خبر نامہ اسلامی مرکز— 180

1 - انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (نئی دہلی) میں 12 مارچ 2007 کو ایک سیمنار ہوا۔ اس کا عنوان تھا: مذاہب کے درمیان ڈائلاگ۔ اِس سیمنار میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر سیمنار میں شرکت کی اور اسلام کے تعارف پر ایک گھنٹہ تقریر کی۔ یہ پورا پروگرام انگریزی زبان میں ہوا۔ اِس میں سی پی ایس انٹرنیشنل کی ٹیم کے افراد نے بھی شرکت کی اور حاضرین کے درمیان دعوہ بروشر تقسیم کیا۔

2 - ایران کلچر ہاؤس کی طرف سے 24 مارچ 2007 کو انڈیا ہیبی ٹٹ سنٹر (نئی دہلی) میں ایک سیمنار ہوا۔ اُس کا عنوان یہ تھا:

Dialogue Among Islam and Hinduism.

اِس سیمنار کی صدارت مسٹر ایم شکیب نے کی۔ وہ ایرانی سفارت خانے میں کلچرل کاؤنسلر ہیں۔ اِس سیمنار میں اسلام اور ہندوازم دونوں مذہبوں کے اسکالرز شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور مذکورہ موضوع پر ایک تقریر کی۔ ان کی تقریر کا خلاصہ یہ تھا:

Follow one and respect all.

اِس سیمنار کی ساری کارروائی انگریزی زبان میں ہوئی۔

3 - نئی دہلی کی پی آئی او ٹی وی (PIO TV) کی ٹیم نے 26 مارچ 2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو رکارڈ کیا۔ انٹرویور مسٹر کیدار ناتھ گُپتا تھے۔ سوالات کا تعلق، دو مسئلوں سے تھا— ’اسلام میں جہاد کا حکم، اور اہانتِ رسول کی سزا، جواب میں بتایا گیا کہ اسلام میں اہانتِ رسول کوئی قابلِ سزا جرم نہیں ہے۔ جوآدمی اسلام کی یارسول کی توہین کرے، وہ گویا کہ اسلام کی سچائی کے بارے میں مشتبہ ہے۔ ایسے آدمی کو دلائل کے ذریعے مطمئن کیاجائے گا، نہ کہ اُس کو سزا دی جائے گی۔ جہاد (بہ معنیٰ قتال) قائم شدہ ریاست کی طرف سے دفاعی جنگ کا نام ہے۔ ریاست کی طرف سے دفاعی جنگ کے سوا کوئی اور جنگ اسلام میں نہیں۔

4 - آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) کے اسٹوڈیو میں 29 مارچ2007 کو صدر اسلامی مرکز کا ایک پروگرام رکارڈ کیا گیا۔ اس کا موضوع تھا:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسنِ سلوک

اِس موضوع پر بولتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے حدیث اور سیرتِ رسول کی روشنی میں اظہار خیال کیا۔

5 - مسٹر اشکوک کمار جرمن ریڈیو (نئی دہلی) نے 4 اپریل 2007 کو ’یوپی کاالیکشن اور مسلمان‘ کے موضوع پر

صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو لیا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ خواہ یوپی کا الیکشن ہو یا کوئی اور الیکشن ہرجگہ کے لیے ہماری پالیسی صرف ایک ہے، وہ یہ کہ مسلمان منفی ووٹنگ کا طریقہ چھوڑ دیں اور مثبت ووٹنگ کا طریقہ اختیار کریں۔ یہی مسلمانوں کی مستقل الیکشن پالیسی ہونا چاہیے۔

6 - بمبئی کے ایک ادارہ ’ورڈس ورتھ(Wordsworth) کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے بمبئی کا سفر کیا۔ 10 مئی 2007 کی صبح کو راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے روانگی ہوئی اور 12مئی 2007 کی شام کو دوبارہ راشٹریہ سہارا کی فلائٹ سے دہلی واپسی ہوئی۔ اِس سفر میں ملاقاتوں کے علاوہ چار پروگرام ہوئے۔ ایک ’ورڈس ورتھ‘ کا افتتاح۔ دوسرے، اعلیٰ سرکاری افسران کے ایک اجتماع سے خطاب۔ تیسرے، ایک ہوٹل کے ہال میں ہندو اور مسلمانوں کے ایک مشترک اجتماع سے خطاب۔ چوتھے، اِکرا(ICRA) کے ہال میں ’الرسالہ‘ کے قارئین سے خطاب۔ اِن اجتماعات کے موقعے پر لوگوں کو کتابیں اور پمفلٹ دیے گیے۔

7 - صدر اسلامی مرکز کے اردو اور انگریزی مضامین، ہر ہفتے، تقریباً تین ہزار ای میل سبسکرائبرز کو روانہ کیے جاتے ہیں۔ جو لوگ اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں، وہ درج ذیل ای میل پر رابطہ کریں:

[email protected]

8 - لندن سے ایک خط بذریعہ ای میل موصول ہوا ہے جو یہاں نقل کیا جاتا ہے:

Assalam Alaikum

I am an admirer of Maulana's writings for a very long time and I would like to congratulate Goodwrod TV to bring Maulana's video on the internet. The video quality is very good. Now I hope to see more videos of Maulana on the net. (Farooq Chishty, London, England)

9 - کراچی (پاکستان) سے محمد عمر فاروق صاحب کا ایک خط موصول ہوا ہے۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ علومِ اسلامی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ اور وہاں سے ڈاکٹریٹ کررہے ہیں۔ ان کی تحقیق کا موضوع یہ ہے:

مولانا وحید الدین خاں کی علمی و فکری خدمات— ایک تحقیقی اور تنقیدی جائزہ۔

اس سلسلے میں ان کو اسلامی مرکز (نئی دہلی) سے ضروری مواد ارسال کردیا گیا ہے۔

Magazine :
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom