میدان عمل کا مسئلہ
موجودہ زمانےکے مسلم رہنماؤں نے اس راز کو نہیں جانا کہ ایک میدان میں مواقع کار چھن جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر اعتبار سے کام کا موقع چھن گیا۔ زندگی اس سے زیادہ وسیع ہے کہ کوئی شخص اس کی حد بندی کرسکے۔چنانچہ جب کسی شخص یا قوم کے لیے ایک میدان میں عمل کے دروازےبند ہوتے ہیں تو عین اسی وقت کسی ا ور میدان میں اس کے لیے عمل کے شاندار دروازے کھل جاتے ہیں۔ دانش مند وہ ہے جو بند دروازے پر اپنا سر نہ پٹکے ، بلکہ جو دروازہ کھلا ہوا ہے ، اس کو استعمال کر کے آگے بڑھ جائے۔ اس معاملے کو سمجھنے کے لیے یہاں جاپان کی مثال درج کی جاتی ہے۔
