اختلاف ایک علمی روش

ابن القیم نے اپنی کتاب مدارج السالکین (جلد2، صفحہ52)میں اپنے استاذ شیخ ابن تیمیہ سے اختلاف کیا ہے۔ پھر اپنی اس روش کو درست قرار دینے کے لیے لکھا ہے کہ ہدہد اور اللہ کے نبی سلیمان کے درمیان درجہ کے اعتبار سے کتنا زیادہ فرق ہے ۔ اس کے باوجودقرآن کے مطابق، ہدہد نے سلیمان سے کہا کہ میں ایک ایسی بات جانتا ہوں جو آپ کو معلوم نہ تھی(27:22)۔ چنانچہ شیخ الاسلام اللہ کے نبی سے زیادہ بڑے عالم نہیں۔ اورشیخ الاسلام پر اعتراض کرنے والا ہدہد سے زیادہ کم علم نہیں:فَكَمْ بَيْنَ الْهُدْهُدِ وَنَبِيِّ اللهِ سُلَيْمَانَ؟ وَهُوَ يَقُولُ لَهُ ‌أَحَطتُ ‌بِمَا ‌لَمْ ‌تُحِطْ ‌بِه (النمل)۔ وَلَيْسَ شَيْخُ الْإِسْلَامِ أَعْلَمَ مِنْ نَبِيِّ اللهِ۔ وَلَا الْمُعْتَرِضُ عَلَيْهِ بِأَجْهَلَ مِنْ هُدْهُدٍ ۔ (ڈائری،6جون1997)

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion