زمانے سے بے خبری

علما نے کہا ہے کہ جو شخص اپنے زمانے کے احوال سے واقف نہ ہو، وہ جاہل ہے:مَنْ لَمْ يَدْرِ بِعُرْفِ ‌أَهْلِ ‌زَمَانِهِ ‌فَهُوَ ‌جَاهِلٌ ( رد المحتار لابن عابدین، جلد3، صفحہ 724)۔ یہ بات ذاتی عمل کے لیے نہیں ہے، بلکہ ان لوگوں کے لیے ہے، جو دوسروں کے درمیان کام کرنے کے لیے اٹھیں۔ ذاتی عمل کے لیے محدود علم بھی کافی ہے۔ مگر اجتماعی معاملات پر لکھنے اور بولنے کے لیے لازمی طور پر ضروری ہے کہ آدمی دوسروں کے بارے میں بھرپور واقفیت رکھتا ہو۔ جو اپنے زمانہ کے احوال سے بے خبر ہو اس کے لیے مفتی یا قائد بننا سرے سے جائز ہی نہیں۔

)ڈائری، 12جنوری1996(

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion