ذہنی صلاحیت

حافظہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک وہ جس سے ہر بات آدمی کو یاد ہوجائے، یعنی تصویری حافظہ (photographic memory)۔ دوسری قسم حافظہ کی وہ ہے جس کو الذاکرۃ الانتقائیہ (selective memory)کہا جاتا ہے۔ علمی اعتبار سے دوسری قسم کے حافظہ کی اہمیت زیادہ ہے۔ کیوں کہ حقیقی عالم وہ ہے جس کے اندر تجزیہ اور تحلیل (analysis) کی صفت ہو۔

کسی عالم سے ایک بار کہا گیا کہ فلاں شخص نے پوری صحیح بخاری حفظ کرلی ہے۔ یہ سن کر وہ کچھ دیر چپ رہے۔ اس کے بعد سنجیدگی کے ساتھ کہا کہ ہاں، شہر میں بخاری کا ایک نسخہ اور بڑھ گیا:زَادَتْ نُسْخَةٌ فِي الْبَلَدِ۔

)ڈائری، 10جنوری1996(

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion