سچی حب الوطنی

اسلام کی تاریخ میں صلح حدیبیہ نام ہے اسٹیٹس کو پر راضی ہونے کا اور نزاعی امور میں یہی واحد قابل عمل طریقہ ہے کہ آدمی اسٹیٹس کو(status quo)پرراضی ہوجائے۔

راحت ابرار صاحب (علی گڑھ) خورشید احمد صاحب (بمبئی) اور دوسرے کئی مسلمانوں سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ میں نے ہندوؤں کی کئی مجلسوں اور میٹنگوں میں کئی بار یہ کہا کہ کہا جاتا ہے کہ مسلمان اچھا انڈین نہیں ہوسکتا۔ یہ ایک بےاصل بات ہے۔ میں پورے معنوں میں ایک مسلمان ہوں۔ اس کے باوجود پورے معنوں میں ایک اچھا انڈین ہوں۔ پھر میں نے کہا کہ اگر میں اچھا انڈین نہیں ہوں تو مہاتما گاندھی بھی اچھے انڈین نہیں تھے۔ میں نے مزید کہا کہ مجھے اچھا انڈین بننے کے لیے کسی گروگولوالکر کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں۔ ایسے کسی سرٹیفیکٹ کے بغیر میں ایک اچھا انڈین ہوں۔

ان لوگوں سے میں نے مزید یہ کہا کہ ہندوؤں کے سامنے یہ کہنے کی جرأت مجھے اس لیے ہوتی ہے کہ مجھے انڈیا سے سچی محبت ہے۔ میں پورے معنی میں ایک محب وطن ہوں۔ مثلاً ایک مسلم ملک اور انڈیا کا کسی میدان میں آمنا سامنا ہو تو میں دل سے چاہوں گا کہ مسلم ملک کے مقابلے میں انڈیا کو جیت حاصل ہو۔(ڈائری، 14نومبر1996)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom