وطن سے محبت ایک فطری حقیقت

حضرت عمر فاروق نے ایک بار فرمایا کہ اللہ نے ملکوں کو حب الوطنی کے ذریعہ آباد کررکھا ہے:عَمَّرَ اللهُ البُلْدَانَ بِحُبِّ الأَوْطَانِ(التذكرة لابن حمدون البغدادی، اثر نمبر 407)۔

اس قول میں ایک فطری حقیقت کو بتایا گیا ہے ۔ یہ انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ اس کو اپنے وطن سے محبت ہو۔ اسی محبت کے زور پر بستیاں اور شہر آباد ہوتے ہیں۔ اب اگر اس حقیقت کو سامنے رکھا جائے کہ یہ فطرت خود خدا کی پیدا کی ہوئی ہے تو حب وطن بھی ایک ایمانی صفت نظر آئے گی ، کیوں کہ ایمان فطرت انسانی ہی کا ایک مظہر ہے۔ ’’حُبُّ ‌الْوَطَنِ ‌مِنَ ‌الإِيمَانِ‘‘ (وطن سے محبت ایمان کا جزء ہے) اگرچہ حدیث رسول نہیں۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس میں جو بات کہی گئی ہے، وہ بذات خود ایک درست بات ہے۔ (ڈائری، 29فروری1996)

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom