عیدِ اضحی کا سبق

عیدِ اضحی کی قربانی کا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی سے براہ راست تعلق ہے۔ حضرت ابراہیم کی زندگی سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب ایک طریقہ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو رہاہو تو اپنےمنصوبہ کی ری پلاننگ (re-planning)کرنی چاہیے۔مثلاً پیغمبر ابراہیم نے اُر (موجودہ عراق)سے اپنے پیغام کا آغاز کیا۔ مگر جب وہاں ان کو کامیابی نہیں ملی، بلکہ آگ میں ڈال دیا گیا تو حضرت ابراہیم نے ایسا بالکل بھی نہیں کیا کہ اس کو ظلم کے خانے میں ڈال کر شکایت کا طریقہ اختیار کریں، بلکہ انھوں نے اپنے عمل کی ری پلاننگ کی،جس کا کلمینیشن (culmination)مکہ کی آبادی، اور پیغمبر اسلام اور آپ کے اصحاب کا وجود میں آنا تھا۔

عیدِ اضحی دراصل اس بات کا سبق ہے کہ اپنے عمل کی ری پلاننگ کرو۔ کھوئے ہوئے کو ہر قیمت پر حاصل کرنے کی کوشش نہ کرو،خواہ اس کے لیے قربانی کی سطح پر عمل کرنا پڑے۔ کھوئے ہوئے کو دوبارہ اسی نہج پر پانا ممکن نہیں ہوتا۔ اس لیے مومن کا کام یہ ہے کہ وہ کوشش میں ناکامی کے بعد حالات کا دوبارہ مطالعہ کرکے اپنے عمل کی ری پلاننگ کرے۔

ری پلاننگ فطرت کا ایک عام اصول ہے۔ وہ ہر معاملے میں قابلِ انطباق ہے۔ خواہ وہ معاملہ مذہبی ہو یا سیکولر ۔انسان کو ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ جو طریقۂ کار مؤثر ثابت نہ ہو، اُسی کو بار بار آزماتا رہے۔ اس کے بجائے، اسے اپنے عمل کی ری پلاننگ کرنی چاہیے۔ یہی اس دنیا میں کامیابی کا واحد طریقہ ہے۔ درخت کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ اگر کسی شاخ کو بڑھنے سے كوئي چيز روكتي هے تو وه اٖپنا رخ بدل كر آگے بڑھنے لگتي ہے۔ ٹریفک کابھي عام اصول يهي ہے کہ جب ڈرائیور دیکھتا ہے کہ آگے راستہ بند ہے تو وہ راستہ بدل کر اپنا سفرجاري ركھتاہے۔

 مکہ میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نتیجہ رُخی عمل کا موقع ختم ہوگیا تو اللہ تعالی نے آپ کو مدینہ کی طرف ہجرت کا حکم دیا۔ اور پھر آہستہ آہستہ ساری دنیا میں اسلام کے لیے راستہ کھل گیا۔ اسی حقیقت کی طرف رسول اللہ نے اشارہ کیا ہے مجھے ایک بستی کا حکم دیاگیا ہے، وہ تمام بستیوں کو کھا جائے گی۔ لوگ اُس کو یثرب کہتے ہیں، لیکن وہ مدینہ ہے(صحیح البخاری، حدیث نمبر 1748)۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom