کھلاپن

موجودہ زمانے میں ایک ٹرم اکثر استعمال ہوتی ہے۔ وہ ہےکھلاپن (openness)۔ اس کا مطلب ہے  —کسی ریزرویشن کے بغیر بات کو کھلے ذہن کے ساتھ سننا، خواہ وہ اپنے نقطۂ نظر کے مطابق ہو یا خلاف:

The quality of being honest and willing to talk about things without preoccupation.  

  یہ حسنِ ذوق کی بات ہے،ا ور یہ حسنِ ذوق فطرت کا ایک انوکھا عطیہ ہے، جو کسی انسان کو دیا جاتا ہے۔ جس آدمی کے اندر یہ حسنِ ذوق موجود ہو، اس کے اندر گویا فطری حق کو پہچاننے اور اس کو قبول کرنے کا استحقاق موجود ہے۔ 

یہ کھلا پن یا یہ حسنِ ذوق اس انسان کو ملتاہے، جو اپنی فطرت کو محفوظ حالت میں باقی رکھتے ہیں۔ جو فطرت کے عطیے کو بگاڑ کا شکار نہ ہونے دے۔ فطرت کو محفوظ رکھنا گویا جنت کے استحقاق کو محفوظ رکھنا ہے۔ اس حسنِ ذوق کے بغیر کسی کو جنت میں داخل کرنا ایسا ہی ہے، جیسے کسی حیوان کو ایک انسانی محل میں داخل کردینا۔

کھلاپن کا فائدہ کیا ہے۔ کھلاپن کا فائدہ یہ ہے کہ جہاں کھلاپن ہو، وہاں تعلّم(learning) برابر جاری رہے گی، لرننگ کا تسلسل کہیں ختم نہ ہوگا۔ تعلّم ایک دو طرفہ عمل ہے۔ سیکھنے والے کے لیے بھی، اور سکھانے والے کے لیے بھی۔ تعلّم کا تسلسل صرف اس وقت ختم ہوتا ہے، جب کہ  انسان پیشگی مفروضہ کے ساتھ باتوں کو سننا شروع کردے۔ حقیقت یہ ہے کہ قوموں کی ترقی کے لیے تعلیم اور تعلّم دونوں یکساں طور پر اہم ہیں۔

اس اصول کے مطابق ، کسی انسان کو اپنے اندر آبجیکٹیو تھنکنگ (objective thinking)کی صفت پیدا کرنی چاہیے، یعنی غیر جانبداری کا انداز۔ آدمی کے اندر جتنا زیادہ غیرجانبداری کا انداز ہوگا، اتنا ہی وہ فطرت کے اس نظام سے فائدہ اٹھا پائے گا۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion