ملی ہوئی چیز، نہ ملی ہوئی چیز

ایک صاحب نے اپنا واقعہ بتایا کہ ان کو یہ تلاش تھی کہ ان کو زندگی میں فل فل مینٹ کیوں نہیں ملتا ہے۔ مثلاً بیوی ویسی نہیں ، جیسی وہ چاہتے ہیں، معاشی ضروریات ان کی خواہش کے مطابق نہیں، وغیرہ۔ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے انھوں نے قرآن کو پڑھنا شروع کیا۔ سورہ ص پڑھتے ہوئے انھوں یہ آیت پڑھی:إِنَّا أَخْلَصْنَاهُمْ بِخَالِصَةٍ ذِكْرَى الدَّارِ (38:46)۔ یعنی، ہم نے ان کو ایک خاص بات کے ساتھ مخصوص کیا تھا یعنی آخرت کی یاد دہانی ۔

اس کو پڑھتے ہوئے ان کو یہ دریافت ہوئی کہ انبیاءکا اصل مشن تو آخرت کی تیاری ہے، جو کہ انسان کی اصل منزل ہے۔ جب وہ اصل منزل ہے تو موجودہ دنیا میں انسان کو اتنا ہی ملےگا جتنا کہ ایک مسافر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح ان کو اپنے سوال کا جواب مل گیا۔

جو لوگ مایوسی کی زندگی گزارتے ہیں، ان کے حالات کا مطالعہ کیجیے تو ہمیشہ ایک چیز ان کی زندگی میں مشترک طور پر ملے گی، اور وہ یہ کہ ان کی مایوسی کا سبب کوئی بھی ایسی چیز ہوگی جو ان کو زندگی میں نہیں ملی۔ اگر آپ غور کیجیے تو عین اسی وقت ان کو بہت سی چیز ملی ہوئی ہوگی۔ لیکن وہ ملی ہوئی چیز کو بھول جائیں گے،ا ور نہ ملی ہوئی چیز کو بہت زیادہ یاد رکھیں گے۔ اگر آدمی ایسا کرے کہ وہ ملی ہوئی چیز کو ڈسکور کرے، اور اس کو اپنے زندہ حافظے کا جزء بنائے تو وہ پائے گا کہ اس کے اندر جو مایوسی تھی، وہ بے سبب تھی۔ یہ علامت اتنی زیادہ عام ہے کہ تقریباً ہر شخص اس میں مبتلا نظر آتا ہے۔

 اگر آدمی اپنی زندگی کا جائزہ لے اور اپنے ملے ہوئے کو دریافت کرکے اس کے ساتھ جینا شروع کردے تو یقیناً وہ مایوس انسان کے بجائے پر امید زندگی گزارنا شروع کردے گا۔ لوگ عام طور پر غلط مطالعے کا شکار رہتے ہیں۔ اگر وہ زندگی کا صحیح مطالعہ کریں تو یقیناً ایسا ہوگا کہ اس کی مایوسی امید میں بدل جائے گی۔ وہ منفی سوچ میں جینے کے بجائے مثبت سوچ کے ساتھ جینے لگے گا۔ وہ تخریب کے بجائے تعمیر کی اصطلاحوں میں سوچے گا۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion