آغازِ کلام

قرآن کے بعد دین کا مستند ماخذ حدیث رسول ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حدیث آٹھ علوم کے مجموعہ کا نام ہے۔ شعر کی صورت میں اس کو اس طرح نظم کیا گیا ہے:

سِیر، آداب و تفسیر و عقائد    فتن، اَشراط و احکام و مناقب

اس طرح حدیث کے آٹھ اجزاء میں سے ایک جزء وہ ہے جس کو سیرت کہا جاتا ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں میری کوشش یہ رہی ہے کہ سادہ انداز میں سیرت رسول پر ایک ایسی واقعات کتاب تیار ہو جائے جس کو ہر آدمی پڑھ سکے۔ اس کتاب کی ترتیب کے وقت زیادہ تر دو عربی کتابوں کو سامنے رکھا گیا ہے:ابن ہشام کی سیرۃ النبی اور ابن کثیر کی السیرۃ النبویۃ۔

یہ کتاب راقم الحروف نے اولاً 1976ء میں لکھنا شروع کیا تھا۔ تقریباً ہجرت تک کا حصہ لکھا گیا تھا کہ اس کاسلسلہ رک گیا۔ دوسری بار 29 دسمبر 1986ء میں اُس کو لکھنا شروع کیا۔ نومبر 1989ء میں اُس کے بقیہ حصہ کی تحریری کے ساتھ اس کی کتابت کا کام بھی شروع ہو گیا مگر بعض اسباب سے دوبارہ کتاب کی ترتیب کا کام رک گیا۔ تیسری بار ترتیب کا یہ کام 1999ء کے آغاز میں شروع ہوا اور ستمبر 1999ء میں تکمیل کو پہنچا۔ اس کی آخری سطریں اللہ کی توفیق سے 10 ستمبر 1999ء کو لکھی گئیں۔

نئی دہلی، 6 اگست 2003
   وحید الدین

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion