سریۂ فدک
شعبان6ھ
شعبان6ھ میں ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ قبیلہ بنی سعد بن بکر نے خیبر کے یہودی کی امداد کے لے لیے فدک کے قریب لشکر جمع کیا ہے۔ آپ نے حضرت علی کو سو آدمیوں کے ساتھ مقام فدک کی طرف روانہ کیا۔ راستہ میں ان کو ایک شخص ملا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ بنی سعد کا جاسوس ہے۔ اسے امن دے کر بنی سعد کا پتہ معلوم کیا۔ اس نے ٹھیک ٹھیک پتہ بتا دیا۔ اس کے مطابق وہاں پہنچ کر ان پر حملہ کیا۔ بنو سعد بھاگ گئے اور مسلمان کامیاب ہو کر واپس لوٹے۔
Book :
