سریۂ محمد بن سلمہ
ربیع الآخر6ھ
ربیع الآخر6ھ میں بنی ثعلبہ اور بنی عوال کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ مدینہ پر چڑھائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ خبر معلوم ہونے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ممد بن سلمہ کو دس آدمیوں کے ساتھ ذی القصہ کی طرف بنی ثعلبہ اور بنی عوال کے مقابلہ میں روانہ کیا۔ وہ لوگ رات کو پہنچے اور وہاں پہنچ کر سو گئے۔ دشمن پہاڑوں میں چھپا ہوا تھا۔ جب یہ لوگ سو گئے تو تقریباً سو آدمیوں نے آ کر شب خون مارا اور سب کو شہید کر ڈالا۔ صرف محمد بن سلمہ اتفاقاً بچ گئے۔
Book :
