سرداروں کا قبول اسلام
صلح حدیبیہ دلوں کی فاتح ثابت ہوئی۔ چنانچہ مکہ کے بڑے بڑے سردار صلح حدیبیہ کے بعد ہی اسلام میں داخل ہوئے۔ انہی میں سے خالد بن ولید، عثمان بن طلحہ اور عمرو بن العاص ہیں۔ یہ تینوں ایک ساتھ اسلام لائے۔ حضرت خالد کہتے ہیں کہ ہم تینوںایک ساتھ مکہ سے مدینہ کے لیے روانہ ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے آنے کی خبر پہنچی تو آپ بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ مکہ نے اپنے جگر گوشوں کو ہمیں دے دیا۔ یہ سب کے سب اسلام کی تاریخ کے معمار ثابت ہوئے۔
Book :
