سریۂ عیص
جمادی الاولیٰ 6ھ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی کہ قریش کا ایک کا روان تجارت شام سے واپس آ رہا ہے۔ اس اطلاع کے ملنے پر آپ نے زید بن حارثہ کو ایک سو ستر سواروں کے ہمراہ عیص کی طرف روانہ فرمایا۔ یہ مقام مدینہ سے چار دن کے فاصلہ پر ساحل کے قریب واقع تھا۔ یہاں سے قریش کے تجارتی قافلے گزر رہے تھے۔
مسلمانوں نے پہنچ کر قافلہ والوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے مال و متاع پر قبضہ کر لیا۔ پھر ان کو لے کر مدینہ آئے۔ قیدیوں میں رسول اللہ کے داماد ابو العاص بن ربیع بھی تھے۔ آپ کی صاحبزادی حضرت زینب نے ان کی پناہ دی اور آپ نے بھی ان کو پنا دی اور ان کا مال و اسباب واپس کر دیا۔
