ایک قرآنی پیشین گوئی

قرآن کی سورہ النحل میں ارشاد ہوا ہے :’’اور اللہ نے چوپایوں کو بنایا۔ ان میں تمہارے لیے پوشاک بھی ہے اور خوراک بھی اور دوسرے فائدے بھی، اور تم ان میں سے کھاتے بھی ہو۔ اور ان میں تمہارے لیے رونق ہے جب کہ شام کے وقت تم ان کو لاتے ہو اور جب صبح کے وقت تم ان کو چھوڑتے ہو۔ اور وہ تمہارے بوجھ ایسے مقامات تک پہنچاتے ہیں جہاں تم سخت محنت کے بغیر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ بے شک تمہارا رب بڑا شفیق، مہربان ہے۔ اور اس نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کیے، تاکہ تم ان پر سوار ہو اور زینت کے لیے بھی، اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے       ’’وَيَخْلُقُ مَا لا تَعْلَمُونَ (16:5-8) ‘‘۔

یہاں جس سیاق(context)میں وَيَخْلُقُ مَا لا تَعْلَمُونَ (اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جو تم نہیں جانتے) کے الفاظ آئے ہیں، اس پر غور کرنے سے ایک اہم حقیقت معلوم ہوتی ہے۔ سیاق کی نسبت سے اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اللہ نے نقل و حمل کے لیے معلوم حیوانات کے علاوہ کچھ اور چیزیں امکانی طور پر پیدا کی ہیں، جن کا علم تم مستقبل میں حاصل کروگے۔

حقیقت یہ ہے کہ قرآن کی اس آیت میں ایک پیشین گوئی کی گئی ہے۔ وہ یہ کہ قرآن کے نزول کے وقت ٹرانسپورٹ اور کمیو نی کیشن کے لیے انسان کے پاس صرف حیوانی ذرائع ہیں، لیکن بعد کوفطرت(nature) میں کچھ ایسی چیزیں دریافت ہوں گی جس کے بعد ٹرانسپورٹ اور کمیونی کیشن کے مشینی ذرائع انسان کی دسترس میں آجائیں گے۔ اس آیت میں در اصل بعد کو آنے والے اس دور کی پیشین گوئی ہے جس کو موجودہ زمانے میں کمیونی کیشن کا دور (age of communication) کہا جاتا ہے۔

انسانی تاریخ کا حیوانی نقل و حمل کے دور سے نکل کر مشینی نقل و حمل کے دور میں پہنچنا بلاشبہ ایک عظیم واقعہ ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف انسان کے لیے سفری سہو لیات کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے، بلکہ اس نے اسی کے ساتھ دین خدا وندی کے لیے نئے امکانات بھی پیدا کر دیے ہیں۔ اس کا تقاضا ہے کہ اہل ایمان نہ صرف شکر عظیم کا ثبوت دیں، بلکہ وہ عالمی سطح پر منصوبۂ تخلیق سے آگاہی کا فریضہ بھی انجام دیں۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom