سادگی کی اہمیت

کہا جاتا ہے کہ زندگی کا بیسٹ فارمولا ہے — سادہ زندگی اور اونچی سوچ:

simple living high thinking

سادہ زندگی اور اونچی سوچ دونوںکا ایک دوسرے سے نہایت گہرا تعلق ہے۔ جہاں سادہ زندگی ہے وہاں اونچی سوچ ہے، اور جہاں اونچی سوچ ہے وہاں سادہ زندگی ہے۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہم رشتہ (interlinked) ہیں۔ ایک ہے تو دوسرا ہے، ایک نہیں تو دوسرا بھی نہیں۔

سادہ زندگی کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کی ضروریات کے معاملے میں انسان بقدر ضرورت پر قناعت کرے، وہ لگزری (luxury) کے بجائے اشیائے ضرورت پر اکتفا کرے۔ ایسا آدمی غیرضروری مسائل سے بچ جائے گا۔ وہ ڈسٹریکشن (distraction) سے محفوظ رہے گا۔

سادہ زندگی اور اونچی سوچ دونوں ایک دوسرے کا حصہ ہیں۔ جہاں سادہ زندگی ہوگی، وہاں اونچی سوچ پائی جائے گی، اور جہاں اونچی سوچ ہوگی، وہاں اپنے آپ زندگی میں سادگی اور قناعت پیدا ہوجائے گی۔ اونچی سوچ انسان کے لیے سب سے بڑی چیز ہے۔ لیکن اونچی سوچ کی شرط یہ ہے کہ آدمی سادگی پر قناعت کرے۔سادگی آدمی کواِس نقصان سے بچاتی ہے کہ وہ اپنے پیسے یا اپنے ذرائع کو غیر ضروری چیزوں میں لگا دے اور پھر وہ مقصد کے حصول میں زیادہ کارگر جدوجہد نہ کرسکے۔ جو آدمی سادگی پر قناعت نہیں کرے گا، وہ غیر ضروری تکلفات میں پھنسا رہے گا۔ وہ ہمیشہ کے لیے اونچی سوچ سے محروم ہوجائے گا۔

   زندگی کا لمحہ ایک محدود لمحہ ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اس محدود لمحہ کو بھر پور طور پر استعمال کرے۔ اس دنیا میں زندگی کسی کو صرف ایک بار ملتی ہے۔ یہ آدمی کے اوپر ہے کہ وہ چاہے تو وقت کو استعمال کرے، یا وہ اس کو کھو دے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی مرد یا عورت کے پاس جو سب سے زیادہ قیمتی سرمایہ ہے، وہ وقت ہے، اور وقت کا معاملہ یہ ہے کہ وہ کسی آدمی کو صرف ایک بار ملتا ہے۔ کسی نے درست طور پر کہا ہے:گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom