سیلف ڈسکورڈ معرفت

شمس مشرقی (وفات 1409ھ) فارسی زبان کے ایک شاعر تھے۔ ان کی ایک غزل کا یہ مصرع (line of verse) انسان کے سفر ِ معرفت کی ترجمانی کرتا ہے :

خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گِلِ کوزہ

یعنی خود ہی کوزہ ہے، خود ہی کوزہ بنانے والا اور خود ہی کوزہ کی مٹی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فرشتے ٹولڈ(told)معرفت پر کھڑے ہیں، وہ وہی جانتے ہیں، جو خدا نے ان کو بتادیا ہے(البقرۃ، 2:32)۔ اس کے برعکس، انسان کو سیلف ڈسکوری کے ذریعے خدا کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ جیسا کہ اصحابِ رسول کے یہاں طریقہ تھا کہ وہ اپنے ایمان و معرفت میں اضافہ کے لیے ایک دوسرے سے کہا کرتے تھے : تَعَالَ ‌نُؤْمِنْ بِرَبِّنَا ‌سَاعَةً (مسند احمد، حدیث نمبر 13796)۔ یعنی، آؤ کچھ دیر کے لیے ہم اپنے رب پر ایمان لائیں۔ اور پھر وہ بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی آیات میں غور وفکر کرتے تھے۔

اصل یہ ہے کہ دوسری مخلوقات اپنی مقرر کردہ جبلت (instinct) کے تحت عمل کرتی ہے۔ صرف انسان کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ اپنے ذاتی ارادے کے تحت سوچتا ہے اورکامل آزادی کے ساتھ اپنی زندگی کا نقشہ بناتا ہے۔یہ صلاحیت صرف انسان کو دی گئی ہے، کیوں کہ خدا نے انسان کو چوائس (choice)کا مکمل اختیار دیا ہے۔انسان کی اس خصوصیت کو ایک حدیث رسول میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے:قیامت کے دن انسان سے بڑھ کر اللہ کے نزدیک کوئی بھی عزت والا نہ ہوگا (مَا مِنْ شَيْءٍ أَكْرَمُ عَلَى اللهِ مِنِ ابْنِ آدَمَ )۔ کہا گیا:اے اللہ کے رسول، فرشتے بھی نہیں۔ آپ نے کہا:فرشتے بھی نہیں۔ فرشتے مجبور ہیں، سورج اور چاند کی طرح(شعب الایمان للبیہقی، حدیث نمبر 151)۔

 قرآن میں بتایا گیا ہے:ہم نے آدم کی اولاد کو عزت دی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری میں سوار کیا، اور ان کو پاکیزہ چیزوں کا رزق دیا اور ہم نے ان کو اپنی بہت سی مخلوقات پر فوقیت دی (17:70)۔ انسان کی تکریم کا مطلب ہے کہ انسان کو سیلف ڈسکورڈ معرفت کی صلاحیت دی گئی ہے۔یعنی جس طرح انسان اپنی عقل استعمال کرکے خشکی اور سمندر اور کائنات کو ڈسکور کرتا ہے، اور اس سے اپنے مادی فوائد حاصل کرتا ہے، اسی طرح اس کو یہ کرنا ہے کہ وہ اپنی عقل کو استعمال کرکے کائنات کی نشانیوں کے ذریعہ خدا کی معرفت حاصل کرے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom