صحابہ اور تابعین

اسلام میں اسوہ کی حیثیت درجہ بدرجہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کو حاصل ہے۔ قرآن میں آیا ہے:لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَة (33:21)۔ یعنی، تمہارے لیے اللہ کے رسول میں بہترین نمونہ ہے۔

 اس آیت کے مطابق، اسلام میں اصل اسوہ (ماڈل) صرف پیغمبر کا ہے۔ اس کے بعد دوسرا درجہ اصحاب رسول کا ہے، یعنی وہ مسلمان جورسول اللہ کے ہم عصر تھے، اورجنھوں نے براہ راست پیغمبر اسلام سے تربیت حاصل کی ۔اس سلسلہ میں قرآن کی ایک رہنمائی یہ ہے— اگر وہ ایمان لائیں جس طرح تم ایمان لائے ہو تو بیشک وہ راہ پا گئے(2:137)۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہ  صحابہ کرام جس ڈھنگ پر ایمان لائے تھے وہی وہ ایمان ہے جو اللہ کے یہاں اصلاً معتبر ہے۔

 اس کے بعد تیسرا درجہ تابعین کا ہے ، یعنی وہ گروہ جن کو پیغمبر کے تربیت یافتہ لوگوں کی صحبت حاصل ہوئی۔حدیث کے مطابق، تابعین کا گروہ بھی اصحابِ خیر میں شامل ہے(صحیح البخاری، حدیث نمبر 2651، صحیح مسلم، حدیث نمبر 2534)۔ ان تینوں کے بعد کسی کو مستقل طور پر معیاری ماڈل کے اعتبار سے درجہ حاصل نہیں۔ بعد کے زمانے میں جو درجات مقرر کیے گئے ہیں، وہ سب مبتدعانہ اضافے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کو دوبارہ قرآن و حدیث کے معیار پر جانچا جائے گا۔ 

بعد کے زمانے میں لوگوں نے اس میں ایک اور گروہ کا اضافہ کیا، اور وہ ہے تبع تابعین کا گروہ۔ مگر یہ ایک اجتہادی اضافہ ہے، وہ براہ راست قرآن و سنت سے اخذ کردہ اضافہ نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ صحابہ اور تابعین کے بعد تمام اہل ایمان یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ بعد کے لوگوں کو مطلق معنی میں اسوہ (ماڈل ) کی حیثیت حاصل نہیں۔ بعد کے لوگوں کو براہ راست طور پر قرآن و حدیث سے جانچا جائےگا، نہ کہ زمانہ ٔ نبوت سے قربت کی بنا پر ۔

اسوہ بمعنی ماڈل کا مطلب یہ ہے کہ قابلِ پیروی ماڈل۔ یعنی ایک شخص کسی طریقے پر عمل کرنا چاہے، اور اس کے پاس رسول اور اصحابِ رسول کا ثابت شدہ نمونہ موجود ہو، تو اس کو چاہیے کہ وہ اس نمونہ کی روشنی میں اپنے عمل کو انجام دے۔

Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom