ماضی کا ایک صفحہ

انگریزی روز نامہ ٹائمس آف انڈیا (جاری شده 1838) میں روزانہ اس کے قدیم فائل سے کوئی ایک شائع شدہ خبر نقل کی جاتی ہے۔ اس کے شمارہ 18جون 1993 میں اس کالم کے تحت وہ خبر نقل کی گئی ہے جو اخبار مذکورہ کے شمارہ 31مئی 1875 میں چھپی تھی۔ اس خبر کا عنوان تھا — مزید یورپی کا قبول اسلام :

More Europeans convert to Islam

اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ بنگلور میں یورپی لوگ اکثر اسلام قبول کرتے رہتے ہیں۔ اس کے مطابق 9 مئی  1875 کی صبح کو جب ایک ٹرین بنگلور اسٹیشن پر رکی تو اس سے چار یورپی افراد بر آمد ہوئے۔ وہ اسٹیشن کے باہر آ کر کینٹونمنٹ کے علاقہ میں جنرل بازار کی ایک مسجد میں پہنچے۔ وہاں بہت سے مسلمانوں نے نہایت گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ وہاں ان کی ملاقات ایک مولوی سے کرائی گئی جو حیدرآباد سے بلایا گیا تھا ۔ اس مولوی نے کلمہ پڑھا کر ان چاروں کو اسلام میں داخل کیا۔ ان کے نام کی تفصیل یہ ہے:

Muslim name:

Mahomed Abdoolah

Abdool Lateef

Abdoolah

Abdoos Salam

Captain J. Colin Campbell, 31

Francis O'Neill, Irish sailor, 20

W. Elder, Irish sailor, 21

F. White, German sailor, 20

خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان نو مسلموں میں سے دو آدمی اس کے بعد السور (Ulsoor) گئے۔ وہاں انھوں نے ایک انگریز اور سیر کے پندرہ سالہ لڑکے کو آمادہ کیا کہ وہ بھی انھیں کی طرح اسلام قبول کرلے۔ اس کو راضی کر کے وہ اسے ایک مسجد میں لے گئے مگر مسجد کے ذمہ داروں نے اس کو اسلام میں داخل کرنے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ لڑکا ابھی نابالغ ہے ، اگر اس کے باپ کو معلوم ہوا تو وہ ہم کو پریشان کرے گا۔ مگر نو مسلموں نے اس کی پر و انھیں کی۔ اس کے بعد انھوں نے خود ہی لڑکے کا بال مونڈا اوراس کو محمڈن مذہب میں داخل کر لیا۔

انیسویں صدی کے مسلم رہنماؤں نے انگریزوں کو اسلام کا دشمن قرار دے کر ان سے جنگ چھیڑ رکھی تھی ۔ مگر اسلام دین فطرت ہے، اگر نفرت کا پردہ ہٹا دیا جائے تو ہر ایک کو اسلام اپنے دل کی آواز محسوس ہونے لگے گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion