عرض ناشر

ہمارے ادارے کے مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بھی رہا ہے کہ ایسے مضامین شائع   کیے جائیں جو لوگوں کے لیے زندگی کی تعمیر میں ان کی رہنمائی کرنے والے ہوں۔ ماہنامہ الرسالہ (جاری شدہ 1976 ) میں مستقل طور پر اس قسم کے مضامین شائع کیے جاتے رہے ہیں۔

 اس سلسلے میں پہلی مستقل کتاب 1987 میں راز حیات کے نام سے چھپی۔ جو 292 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد اس موضوع پر دوسری کتاب 1996 میں چھپی۔اس کتاب کا نام کتاب زندگی ہے اور وہ 251 صفحات پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ اس درمیان میں ادارے کی طرف سے اس موضوع پر کئی چھوٹی کتابیں بھی چھپ چکی ہیں۔ مثلاً راہیں بند نہیں (صفحات 50)اور رہنمائے حیات (صفحات 50)، وغیرہ۔

زیر نظر مجموعہ’’تعمیر حیات‘‘ اس موضوع پر ایک اور کتابی پیش کش ہے۔ اس کتاب کے پانچ ابواب ہیں۔ امید ہے کہ،ان شاء اللہ، یہ کتاب لوگوں کے لیے اپنی زندگی کی تعمیر میں معاون اور مددگار ہو گی۔

ناشر

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion