15 اگست 1989

 آرسی زینر (R.C. Zaehner) ایک آکسفورڈ اسکالر ہیں۔انھوں نے مختلف مذاہب کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے جو 1970 میں شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کا نام ہے۔ہم آہنگ ناموافقت :

Concordant Discord

اس کتاب کے مباحث کا خلاصہ یہ ہے کہ جب ہم مختلف مذاہب کا مطالعہ کرتے ہیں تو ان میں بہت سے اختلافات نظر آتے ہیں لیکن زیادہ گہرائی کے ساتھ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بظاهر بے آہنگی (disharmony) میں آہنگ (harmony) موجودہے۔

 بہت سے سیکولرعلما (مثلاً ڈاکٹر بھگوان داس) نے یہ کوشش کی ہے کہ وہ ثابت کریں کہ تمام مذاہب ظاہری اختلافات کے باوجود ایک ہیں ۔ وہ اس طرح اہل مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ مگر میں اس کو بے فائدہ سمجھتا ہوں ۔ اہل مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی تدبیر یہ نہیں ہے کہ تمام مذاہب کو ایک ثابت کیا جائے۔ اس کی واحد کارگر تدبیر یہ ہے کہ اہل مذاہب کے اندر رواداری (tolerance ) کامزاج پیدا کیا جائے یعنی اختلاف کو برداشت کرتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور اختلاف کا اظہار سنجیدہ علمی دائرہ میں کرنا ، نہ کہ مناظرہ اور تصادم کے دائرہ میں ۔ اس دنیا میں امن قائم کرنے کا راز اختلاف کو برداشت کرنا ہے ، نہ کہ اختلاف کو ختم کرنا۔ اس معاملہ میں دوسری کوئی صورت سرے سے ممکن ہی نہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion