6جون1997
ابن القیم نے اپنی کتاب مدارج السالکین میں اپنے استاذ شیخ ابن تیمیہ سے اختلاف کیا ہے۔ پھر اپنی اس روش کو درست قرار دینے کے لیے لکھا ہے کہ ہدہد اور اللہ کے نبی سلیمان کے درمیان درجہ کے اعتبار سے کتنا زیادہ فرق ہے ۔ اس کے باوجودقرآن کے مطابق، ہدہد نے سلیمان سے کہا کہ میں نے ایک ایسی بات جانتا ہوںجو آپ کو معلوم نہ تھی(27:22)۔ چنانچہ شیخ الاسلام اللہ کے نبی سے زیادہ بڑے عالم نہیں۔ اورشیخ الاسلام پر اعتراض کرنے والا ہدہد سے زیادہ کم علم نہیں:فَكَمْ بَيْنَ الْهُدْهُدِ وَنَبِيِّ اللهِ سُلَيْمَانَ؟ وَهُوَ يَقُولُ لَهُ:أَحَطتُ بِمَا لَمْ تُحِطْ بِه(النمل،22)۔ وَلَيْسَ شَيْخُ الْإِسْلَامِ أَعْلَمَ مِنْ نَبِيِّ اللهِ۔ وَلَا الْمُعْتَرِضُ عَلَيْهِ بِأَجْهَلَ مِنْ هُدْهُدٍ (مدارج السالکین، جلد2، صفحہ52)۔
