10جون1995

آج ٹائمس آف انڈیا میں جواہر لال نہرو کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ باہم مل کر رہنے کا واحد بدل یہ ہے کہ باہم ایک دوسرے کو تباہ کر دیا جائے:

The only alternative to co-existence is co-destruction.

یہ بات صاف ہے۔ یہ دنیا اختلافات کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں لازماً ایسا ہوگا کہ ایک دوسرے کے درمیان شکایت کی بات ہوجائے۔ یہاں باہمی شکایتوں کا پیدا ہونا یقینی ہے۔ اس لیے عقلمندآدمی کو چاہیے کہ وہ حقیقت پسندی سے کام لے اور قابلِ شکایت باتوں کو نظر انداز کرکے جینے کی کوشش کرے۔ اس کے برعکس اگر وہ ہر ایک شکایت پر بلڈوزر چلانا چاہے تو اس غیر فطری کوشش کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ خود اپنے آپ کو تباہ کر لے گا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion