10جولائی2003
امام ابویوسف (وفات 182ھ)اور امام محمد دونوں امام ابوحنیفہ کے شاگرد ہیں۔ ان کے درمیان صرف چند سالوں کا فرق ہے۔ امام ابوحنیفہ کی وفات153ھ میں اور امام محمد کی189ھ میں ہوئی ۔ یعنی ان کے درمیان صرف ایک تہائی صدی کا فرق ہے۔ اس کے باوجود ان دونوں ( ابویوسف اور محمد) نے ایک تہائی مسائل میں امام صاحب سے اختلاف کیا ہے۔ کیوں ؟ اس لیے کہ جو حالات ان دونوں نے دیکھے وہ امام صاحب نے نہیں دیکھے تھے اور جو چیزیں انہوں نے سنیں وہ امام صاحب نے نہیں سنی تھیں۔ امام محمد نے فرمایا:اگر میرے استاد نے وہ کچھ دیکھا اور سنا ہوتا جو میں نے دیکھا اور سنا ہے تو وہ بھی وہی کہتے کہ جو میں نے کہا ہے۔اگر تیس سال سے اتنا فرق ہوسکتا ہے تو تیرہ صدیوں سے کتنا فرق ہوجائے گا۔
24دسمبر2001کو کویت میں ایک سمینار ہوا۔اس کا موضوع تھا:اسلامی ثقافت میں اعتدال اور میانہ روی (ثَقَافَةُ الْأُمَّةِ الْوُسْطِ)۔ مذکورہ موضوع پر لکچر دیتے ہوئے ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے یہ بات کہی۔
