8اپریل2004

مزماریہ کی پیدائش پولینڈ میں ہوئی۔ وہ ایک عیسائی ہیں مگر اسلام کا انہوں نے کافی مطالعہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک سکھ نوجوان سے شادی کی اور دہلی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے جامعہ سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا ہے اور اب جامعہ سے پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولینڈ میں مختلف مذاہب کی ایک کانفرنس ہوئی اس میں کئی عرب علما بھی شریک تھے۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم اسلام کو ایک تاریخی subjectکے طور پر لیتے ہیں:

We take Islam as a historical subject.

ماریہ نے بتایا کہ پروفیسر کے اس بیان پر عرب علما نے سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک تاریخی subjectنہیں ہے۔ اسلام ایک عقیدہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ میں غلطی عرب علما کی تھی،نہ کہ مذکورہ پروفیسر کی۔ مسلم علما کو اگر یہ حق ہے کہ وہ دوسرے مذاہب کو محرف مذاہب یا منسوخ مذاہب قرار دیں تو دوسرے اہل علم کو بھی یہ حق دینا ہوگا کہ وہ اپنے نظریہ کے مطابق اسلام اور دوسرے مذاہب کو تاریخی مظاہرہ (historical phenomenon)بتائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ آزادی بھی یک طرفہ نہیں ہوسکتی۔ اگر ہم اپنے لیے رائے کی آزادی چاہتے ہیں تو دوسروں کے لیے بھی ہمیں رائے کی آزادی دینا ہوگا۔

دوسری بات یہ کہ اس طرح کے اختلاف ہمیشہ ڈائلاگ کا موضوع ہوتے ہیں ، نہ کہ احتجاج یا شوروغل کا موضوع۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion