22نومبر2002
ایک کتاب دیکھتے ہوئے اس میں یہ کلمہ نظر سے گزرا۔ شوہر اور بیوی میں برابر تکرار ہوتی رہی، یہاں تک کہ دونوں نے طلاق لے لیا:
The couple quarrelled constantly and finally got a divorce.
زوجین کے درمیان علیحدگی اکثر اسی طرح ہوتی ہے۔ مگر علیحدگی اور طلاق کی یہ کوئی صحیح بنیاد نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فرق زندگی کا ایک حصہ ہے۔ اس لیے اختلاف اور نزاع بھی زندگی کا ایک حصہ ہے۔ جب بھی زوجین کے درمیان غصہ اور نزاع کی حالت پیدا ہو تو حکمت کے ساتھ اس کو ڈیفیوز (defuse)کرنا چاہیے، نہ کہ اس کو علیحدگی کا سبب بنالیا جائے۔ یہ زوجین علیحدگی کے بعد دوبارہ اسی انسانی سماج میں رہیں گے اور دوبارہ دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کا وہی نزاع ہوجائے گا جو اس سے پہلے میاں بیوی کی حیثیت سے ان کے درمیان ہوا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ نزاع کے مسئلہ کا حل علیحدگی نہیں ہے بلکہ نزاع کو ٹالریٹ کرنا ہے۔
