بمبئی کے سفر (نومبر 1993)میں عشا کی نماز کے بعد جناب جمشید علی سید کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع ہوا۔ تعلیم یافتہ افراد اور الرسالہ کے قاری اس میں شریک ہوئے۔ میں نے کسی قدر تفصیل کے ساتھ الرسالہ مشن اور موجودہ حالات میں اسلام کا طریق کار کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس کے بعد سوال و جواب کی صورت میں گفتگو دیر تک جاری رہی۔ عام طور پر لوگوں نے الرسالہ کے نقطہ نظر سے اتفاق کیا۔

اجتماع میں موجودجناب خلیل زاہدی صاحب نے میری ایک بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک واقعہ ہے کہ ہر مسلمان ہندوؤں سے ذاتی تعلق میں اعراض اور ہم آہنگی کے اصول ہی پر عمل کرتا ہے مگر جب ملت کے پلیٹ فارم سے بولنا ہو تو وہ ٹکراؤ کی زبان بولنے لگتا ہے۔ اس دو عملی کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔

حاجی مستان مرزا(67 سال) بھی اس مجلس میں موجود تھے۔ ان سے میں نے پوچھا کہ آپ نے بہت تجرباتی زندگی گزاری ہے۔ یہ بتایئے کہ مخالف کو جیتنے کا طریقہ کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا:محبت، پیار۔ اگر آپ اپنے مخالف سے محبت کا سلوک کریں گے تو وہ بھی آپ ہی کی بولی بولنے لگے گا۔

ایک سوال کے جواب میں میں نے کہا کہ بقیہ علما سے میرا کوئی اختلاف نہیں۔ ان کے دل میں جو کچھ ہے اگر وہ وہی کرنے لگیں تو ان سے میرا اختلاف اپنے آپ ختم ہو جائے۔ حاجی مستان صاحب نے اس کو سن کر کہا:’’پھر علمائے دین کے دل میں جو ہے وہ اس کو اپنی زبان سے کہہ دیں۔ تمام علمائے دین ایک اسٹیج پر آ کر اپنے دل کی بات تمام اہل اسلام کو بتا دیں۔‘‘

جمشید سید صاحب سے میں نے پوچھا کہ آپ بزنس کرتے ہیں۔ بتایئے کہ بزنس میں کامیابی کا راز کیا ہے۔ انہوں نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا:کنٹروورسی (controversy)سے بچنا اور اگر کوئی اختلاف پیدا ہو جائے تو میز پر بیٹھ کر اس کو طے کر لینا۔ میں نے کہا کہ یہ اصول جو ہر آدمی اپنی ذاتی زندگی میں اختیار کیے ہوئے ہے، اسی کو ہم کہتے ہیں کہ ملی معاملات میں بھی اختیار کر لو تو لوگ فوراً کہنے لگتے ہیں کہ الرسالہ بزدلی سکھاتا ہے۔ آخر لوگوں کی زندگی میں یہ دو عملی کیوں ہے۔ کیا دوعملی کا نام اسلام ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion