16 جنوری1992 ء
امام شافعی اور ان کے پیروؤں کا مسلک یہ تھا کہ نماز میں بسم اللہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے ۔ اس کے مقابلہ میں امام مالک اور ان کے پیروؤں کا مسلک یہ تھا کہ نماز میں بسم اللہ پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔ اس قسم کے اختلافات ہمیشہ استنباطی ہوتے ہیں اور استنباط میں اختلاف سے بچنا ممکن ہی نہیں۔ اس لیے استنباطی امور میں یہی صحیح مسلک ہے کہ ذاتی طور پر ایک رائے رکھنے کے با وجود دوسرے کی مختلف رائے کا احترام کیا جائے۔ اسی کو ایک مشہور قول میں ان لفظوں میں کہا گیا ہے:رَأْيِي صَوَابٌ يَحْتَمِلُ الْخَطَأَ، وَرَأْيُ غَيْرِي خَطَأٌ يَحْتَمِلُ الصَّوَابَ (الجواھر من فقہ الحنفیة ، صفحہ574)۔
