7  دسمبر 1992 ء

 دار العلوم دیوبند کے تحت ایک عربی جریدہ نصف شہر یہ 16 سال سے نکل رہا ہے۔ اس کے شمارہ 25 نومبر 1992 کے صفحہ اول پر ایک مضمون ہے۔ اس کا عنوان ہے :أَهْلُ الْبَاطِلِ يَتَّحِدُونَ، وَأَهْلُ الْحَقِّ يَخْتَلِفُونَ (اہل باطل متحد ہیں اور اہل حق مختلف ہو رہے ہیں)۔

  دو صفحہ کے اس مضمون میں بڑے جذباتی اندازمیں مسلمانان عالم کے موجودہ مسائل، مثلاً فلسطین، افغانستان، برما، سری لنکا، صومالیہ، بوسنیا اور ہندستان کا ذکر کیاگیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ ہر جگہ یہ دکھائی دیتا ہے کہ مسلمانوں کے دشمن متحد ہیں مگرمسلمانوں کے درمیان اتحاد نہیں، مثلاً ہندستان میں مسلمان بابری مسجد تحریک کے عنوان پر متحد نہ ہو سکے۔ مگر ہندو بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے سوال پر متحد ہو گئے۔

مضمون کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ عجیب مسئلہ ہے کہ باطل والے باطل میں متحدہور ہے ہیں۔ مگر حق والے حق میں متحد نہیں۔ ایک معمہ ہے جس کو ہم اہل دانش کے اوپر چھوڑتے ہیں کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کا حل معلوم کریں:إِنَّهَا قَضِيَّةُ اتِّحَادِ أَهْلِ الْبَاطِلِ فِي بَاطِلِهِمْ وَاخْتِلَافِ أَهْلِ الْحَقِّ فِي حَقِّهِمْ – قَضِيَّةٌ عَجِيبَةٌ أَوْ لُغْزٌ مِنَ الْأَلْغَازِ، نَتْرُكُهُ لِلْعُقَلَاءِ أَنْ يَدْرُسُوهُ وَيَحُلُّوهُ۔

یہ سارامعاملہ ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ وہ یہ کہ جن مسلمانوں کو اہل حق کہا جارہا ہے ، وہ در اصل اخلافِ اہل حق ہیں۔ موجودہ مسلم نسلیں حقیقتاً ایک ایسا گر وہ ہیں جو قرآن کے الفاظ میں قساوت اور موت کے مرحلہ کو پہنچ چکے ہیں (57:16-17)، اور جو گروہ ایسے مرحلہ کو پہنچ جائے اس کا انجام وہی ہوتا ہے جو آج ہم کو نظر آرہا ہے۔

  زندہ انسان کی صفت برداشت ہے ، اور مردہ انسان کی خاص صفت یہ ہے کہ وہ برداشت کو کھو دیتا ہے۔ اتحاد کی لازمی قیمت برداشت ہی ہے۔ اختلاف کو برداشت کرنے سے اتحاد پیدا ہوتا ہے اور اختلاف کو برداشت نہ کیا جائے تو اس کا نام اختلاف ہے۔ زندہ انسان چوں کہ برداشت کی صفت کے حامل ہوتے ہیں اس لیے ان میں اتحاد پایا جاتا ہے۔ اور مردہ انسان چوں کہ برداشت سے خالی ہوتے ہیں اس لیے وہ بہت جلد اختلاف کا شکار ہو جاتے ہیں۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion