15  جون 1991

بعد کے دور میں جو فقہی مذاہب بنے ، ان میں حنفی ، شافعی ، مالکی اور حنبلی کو زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان میں سے ہر ایک کے علما کا کہنا ہے کہ انھیں کا فقہی مسلک صحیح ہے اور دوسرے مسالک غلط ہیں ۔ تاہم چوں کہ حدیث کی کتابوں میں ہر قسم کی روایتیں ہیں۔ کسی روایت سے ایک مسلک کی تائید ہوتی ہے اور کسی روایت سے دوسرے مسلک کی۔ اس لیے ان میں سے کوئی مسلک کامل یقین کا دعوی نہیں کر سکتا۔

 اس نزاکت کی بنا پر ایک فقیہ نے فقہا کی پوزیشن کو ان الفاظ میں ادا کیا ہے:‌مَذْهَبُنَا ‌صَوَابٌ يَحْتَمِلُ الْخَطَأَ وَمَذْهَبُ مُخَالِفِينَا خَطَأٌ يَحْتَمِلُ الصَّوَابَ (الاشباہ و النظائر لابن نجیم،صفحہ 330)۔ یعنی، ہمارا فقہی مذہب درست ہے احتمال خطا کے ساتھ اور دوسرے کا فقہی مذہب نادرست ہے احتمال صحت کے ساتھ۔

یہ تطبیق دین یسر (آسان)کو دین عسر (مشکل)بنانا ہے۔ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ مسالک کا اختلاف تنوع کی بنا پر ہے ، نہ کہ اس بنا پر کہ ایک صحیح ہے اور دوسرا غلط۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion