30ستمبر1996

مکہ سے نکلنے والا عربی ہفت روزہ العالم الاسلامی (13-2ربیع الاولا1417ھ) کا صفحہ2میرے سامنے ہے۔ اس میں ایک مضمون السید علی احمد الصوری کے قلم سے ہے۔ اس کا عنوان ہے :السَّبِيلُ إِلَى الخُرُوجِ مِمَّا نَحْنُ فِيهِ ۔ یعنی ہم جس حالت میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنے کا راستہ۔ مضمون نگار کے نزدیک یہ راستہ توحید صفوف ہے۔ یعنی مسلمانوں کے درمیان اتفاق واتحاد۔

یہ بات کم از کم سوسال سے کہی جارہی ہے۔ مگر آج تک مسلمانوں میں اتحاد قائم نہ ہوسکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لکھنے اور بولنے والے اتحاد، اتحاد تو کرتے ہیں مگر یہ نہیں بتاپاتے کہ اتحاد کس طرح قائم رہیں۔ تمام لکھنے اور بولنے والے اتحاد کا راز یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ اختلاف کرنا چھوڑدیں۔ وہ اختلاف کو ختم کرکے اتحاد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مگر یہ ایک ممکن چیز کو ناممکن تدبیر کے ذریعہ حاصل کرنا ہے۔ کیوں کہ اختلاف تو خود فطرت میں شامل ہے، پھر اس کو کیوں کر ختم کیاجاسکتا ہے۔ امت سے کہنے کی اصل بات یہ تھی کہ اختلاف کے باوجود متحد ہونا سیکھو۔ مگر رہنمایانِ امت لوگوں کو یہ بات بتانہ سکے۔ پوری کی پوری ملت شعوری طور پر اتحاد کے اس راز سے بے خبر ہے۔ پھر اس کے اندر اتحاد آئے تو کس طرح آئے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion