14فروری2001

گلبرگہ (کرناٹک)کے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ وہ گلبرگہ کے ایک مدرسہ میں پڑھاتے ہیں اور وہاں کی مسجد میں امام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگہ میں بدعات کا بہت زیادہ رواج ہے۔ مثلاًوہ لوگ مجھ سے فاتحہ دلواتے ہیں، جومجھ کو بالکل غلط معلوم ہوتا ہے۔ میں نے ان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا :فاتحہ دیجیے، مگر فتوی نہ دیجیے۔ میں نے کہا کہ فاتحہ دینا صحیح ہے یا غلط اس کی بحث نہ کیجیے۔ اپنی نیت کو درست رکھتے ہوئے جو وہ کہیں اس کو کردیجیے۔ اس کے ساتھ مثبت انداز میں ان کی اصلاح کی کوشش کرتے رہیے۔ دھیرے دھیرے حالات اپنے آپ درست ہوجائیں گے۔ اس کے بجائے اگر آپ نے فتویٰ کا انداز اختیار کیا تو صرف اختلاف بڑھے گا اور کچھ فائدہ نہ ہوگا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion