10   مئی 1993

جمیل اختر صاحب مدینہ میں کام کرتے ہیں۔ آ ج کل چھٹی پر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ایک مولوی صاحب کو آپ کی کتاب ’’تجدید دین‘‘ پڑھنے کے لیے دی۔ اس کو پڑھنے کے بعد میں نے ان کا تاثر پوچھا۔ انھوں نے کہا :سب ہفوات (بکواس) ہے۔یہ شخص تو مجھے دشمنان اسلام کا ایجنٹ معلوم ہوتا ہے۔

میں نے کہا کہ میرے مخالفین اکثر اسی قسم کا تبصرہ کرتے ہیں۔ وہ بلا دلیل محض الزامی الفاظ بولتے ہیں ۔ اس طرح کسی کو مطعون کرنے کی اسلام میں اجازت نہیں ۔کسی مومن کی عزت پر حملہ کرنا اسلام میں ناجائز ہے۔ اور اس قسم کے تبصرے بلاشبہ عزت پر حملہ کےہم معنی ہیں — اسلام میں اختلاف جائز ہے مگر دشنام طرازی بلاشبہ حرام ہے۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion