30جولائی2003

دو صاحبان ملاقات کے لیے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک خاص مشن پر انڈیا آئے ہیں۔ ان میں سے ایک برونئی کے تھے اور دوسرے ملیشیا کے۔ ان کے نام یہ ہیں:

Seah Ling Pau (Brunoi)

Dr. Happy Tong Chan Wah M.D (Malaysia)

انہوں نے کہا کہ وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ہر مذہب کا پیغام صرف ایک ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ اس مشترک مقصد کے اوپر تمام مذاہب کو متحد کریں۔ ان کے بیان کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً دس ملین آدمی ان کے حامی بن چکے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ نظریہ بہت سے لوگ پیش کرچکے ہیں۔ مگر ہر ایک اس میں ناکام ہوا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ آپ جیسے لوگ، ہر مذہب میں کچھ منتخب اجزاء لے کر اس قسم کی یکسانیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ حالاں کہ کسی مذہب کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لیے اس کی ساری تعلیمات کو سامنے رکھنا ہوگا، نہ کہ صرف بعض تعلیمات، میں نے کہا کہ اختلاف فطرت کا حصہ ہے اور یہ اختلاف مذاہب کے درمیان بھی موجود ہے۔ آپ ان اختلافات کو ختم نہیں کرسکتے۔ اس لیے اتحاد کا صحیح فارمولا یہ ہے:

Follow one and respect all.

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion