29ستمبر1995

قرآن میں ہے :وَلِذلِكَ خَلَقَهُمْ(11:119)۔ یعنی، اور اس نے اسی لیے ان کو پیدا کیا ہے۔اس کی تفسیر کرتے ہوئے امام حسن بصری نے کہا:وَلِلِاخْتِلَافِ خَلَقَهُمْ (تفسیر ابن کثیر، جلد4 ، صفحہ485) یعنی، خدانے ان کو اختلاف کے لیے پیدا کیا ہے۔

سیاق و سباق کے اعتبار سے یہ نہایت صحیح تفسیر ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اختلاف انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ پھر جو لوگ اختلاف کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یا اختلاف رائے پرغصہ ہوتے ہیں، وہ گویا کہ خود فطرت سے لڑنا چاہتے ہیں۔ اور فطرت سے لڑنے والا کبھی برسرحق نہیں ہوسکتا۔

Maulana Wahiduddin Khan
Share icon

Subscribe

CPS shares spiritual wisdom to connect people to their Creator to learn the art of life management and rationally find answers to questions pertaining to life and its purpose. Subscribe to our newsletters.

Stay informed - subscribe to our newsletter.
The subscriber's email address.

leafDaily Dose of Wisdom

Ask, Learn, Grow

Your spiritual companion