27جون2003
آج کلdialogueکا لفظ بہت بولاجاتا ہے یعنی اختلافی مسائل میں باہم بات چیت۔ مگر دنیا بھر میں ہزاروںdialogueکے باوجود اس کا کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔ اس کا سببdialogue کا غیر حقیقت پسندانہ تصور ہے۔ انگریزی لغت کی کتاب ویبسٹر میںdialogueکی تعریف ان الفاظ میں کی گئی ہے:
Dialogue means discussion between different ideas in seeking harmony.
فرق و اختلاف فطرت کا ایک حصہ ہے، اس کو ختم کرنا ممکن نہیں۔ ایسی حالت میں فرق و اختلاف کو ختم کرنے کے لیے dialoguesکرنا ایک بے معنی بات ہے۔ صحیح یہ ہے کہ فرق واختلاف کو اپنے موافق استعمال کرنے کے لیےdialogueکیا جائے۔
